spot_img

ذات صلة

جمع

ایران اپنے جوہری وعدوں پر عمل درآمد کرے: سعودی عرب

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ...

عمران خان کے بیانیہ کی بنیادی غلطی۔۔۔!

۔1تحریک ط۔ا۔ل۔ب۔ا۔ن اور ا۔ل۔ق۔ا۔ع۔د۔ہ نے پاکستانی ریاست کے خلاف...

‘نمبر دار کانیلا’ پھر کھل گیا۔۔۔!

ہندوستان کا بٹوارہ جدید عالمی تاریخ کے بڑے واقعات...

مفتاح اسماعیل کے نام۔۔۔!

مہنگائی کا طوفان ہے اور سب اس کی لپیٹ...

عمران مخالف بیانیہ بے اثر کیوں۔۔۔؟

میں سماجی نفسیات اور منطق واستدلال کے اصولوں سے...

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ہزاروں سرکاری ملازمین کے مستفید ہونے کا انکشاف

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے اعداد و شمار سے یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ اس سے مستفید ہونے والے جن 8 لاکھ افراد کو پروگرام سے خارج کیا گیا ہے اس میں ایک لاکھ 40 ہزار افراد یا ان کے شریک حیات سرکاری ملازم تھے۔

خیال رہے کہ منگل کے روز وفاقی کابینہ نے بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والے 8 لاکھ 20 ہزار ایک سو65 افراد کا نام ڈیٹا سے خارج کرنے کی منظوری دی تھی۔

بی آئی ایس پی کے ڈیٹا بیس میں یہ تبدیلی کابینہ کے گزشتہ اجلاسوں میں کچھ اراکین کی جانب سے ان تحفظات کا اظہار کرنے پر کی گئی تھی کہ اپوزیشن جماعتوں بالخصوص پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے حمایتی اس پروگرام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں جبکہ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے افراد نظر انداز ہورہے ہیں۔

یاد رہے کہ جولائی 2008 میں متعارف کروائے گئے ملک سے واحد سماجی تحفظ کے پروگرام سے مستفید ہونے والوں کی تعداد سال 2016 کے ڈیٹا کے مطابق 54 لاکھ تھی۔

اس حوالے سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی بہبود اور غربت مٹاؤ پروگرام ثانیہ نشتر نے کاببینہ کو آگاہ کیا تھا کہ کچھ شکایات کی روشنی میں بی آئی ایس پی کے ڈیٹا کو اپڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

مذکورہ سروے پر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی معاونت سے نظر ثانی کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ نظرثانی کے دوران کچھ پہلوؤں کی چھان بین کی گئی مثلاً یہ دیکھا گیا کہ پروگرام سے مستفید ہونے والوں کے اہلِ خانہ کے پاس موٹر سائیکل یا کار موجود ہے یا کیا ان کا شریک حیات سرکاری ملازم ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کابینہ کو بتایا کہ وہ افراد جن کے پاس 12 ایکڑ سے زائد زمین موجود ہے وہ ‘مستحق’ افراد کی کیٹیگری میں نہیں آتے اور 8 لاکھ 20 ہزار ایک سو 65 افراد کے اخراج کے بعد حقیقی مستحق افراد کو اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

بی آئی ایس پی سے خارج کیے گئے کل 8 لاکھ 20 ہزار ایک سو 65 افراد میں سے 14 ہزار 730 سرکاری ملازمین یا محکمہ ریلوے، ڈاک کے ملازمین تھے جبکہ انکم سپورٹ پروگرام سرکاری ملازمین کے لیے نہیں تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک لاکھ 27 ہزار 826 افراد وہ ہیں جن کے شریک حیات سرکاری یا مذکورہ بالا محکموں کے ملازم ہیں۔

اس کے علاوہ ایک لاکھ 53 ہزار 302 افراد نے ایک مرتبہ بیرونِ ملک سفر کیا جبکہ ایک لاکھ 95 ہزار 364 افراد کے شریک حیات ایک مرتبہ بیرونِ ملک سفر پر گئے۔

بی آئی ایس پی کے اعداد و شمار میں سے 692 افراد کو اس لیے خارج کیا گیا کہ ان کے پاس ایک یا زائد گاڑیاں موجود تھیں جبکہ 43 ہزار 7 سو 46 کو اس لیے نکالا گیا کہ ان کے شریک حیات کے پاس ایک یا زائد گاڑیاں تھیں۔

ایک شخص جو ماہانہ ایک ہزار روپے ٹیلی فون کا بل ادا کرتا ہو وہ اس پروگرام سے ماہانہ وظیفہ پانے کا حقدار نہیں لہٰذا اس مد میں 24 ہزار 5 سو 46 افراد کو خارج کیا گیا۔

اسی طرح ایک لاکھ 55 ہزار 7 سو 67 افراد کو اس وجہ سے خارج کیا گیا کہ ان کے شریک حیات نے ایک ہزار روپے یا زائد کا ٹیلی فون (موبائل، پی ٹی سی ایل) بل ادا کیا۔

حکومتی مراکز سے پاسپورٹ کے ذریعے پاسپورٹ کے لیے اپلائی کرنے پر 6 سو 66 افراد کو خارج کیا گیا جبکہ 5 سو 80 کو ان کے شریک حیات کے ایسا کرنے پر نکالا گیا۔

علاوہ ازیں 36 ہزار 9 سو 70 افراد کو بی آئی ایس پی فہرست سے اس لیے خارج کیا گیا کہ ان کے اہلِ خانہ کے3 یا 3 سے زائد افراد نے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کے لیے فیس ادا کی۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے ‘غریب خواتین کو ماہانہ وظیفے سے محروم’ کرنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘تقریباً 10 لاکھ افراد کوایک مضحکہ خیز معیار پر پورا اترنے کے باعث خواتین کے واحد سوشل سیٖفٹی نیٹ ورک سے نکال دیا گیا’۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک خاتون کی وجہ سے ایک خاتون کو ملنے والی خود مختاری کو چھین لینا اور ماہانہ وظیفے سے انہیں شوہر کے ٹیلی فون بل کی وجہ سے محروم کرنا شرمناک ہے۔

spot_imgspot_img