spot_img

ذات صلة

جمع

‘نمبر دار کانیلا’ پھر کھل گیا۔۔۔!

ہندوستان کا بٹوارہ جدید عالمی تاریخ کے بڑے واقعات...

مفتاح اسماعیل کے نام۔۔۔!

مہنگائی کا طوفان ہے اور سب اس کی لپیٹ...

عمران مخالف بیانیہ بے اثر کیوں۔۔۔؟

میں سماجی نفسیات اور منطق واستدلال کے اصولوں سے...

خلیفہ بن زید النہیان اور پاکستان

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید...

ہم کہاں بھٹک گئے!

میں نے جیسے ہی ان تصاویر کو دیکھا مجھے...

خادم الحرمین الشریفین کا عراقی صدر کو فون ، کشیدگی ختم کرنے پر زور

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے جمہوریہ عراق کے صدر ڈاکٹر برھم صالح کو ٹیلیفون کرکے عراق میں جاری کشیدگی پر بات چیت کی ہے۔ شاہ سلمان نے عراقی صدر پر کشیدگی میں کمی لانے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔

افکار کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عراقی صدر سے رابطے کے دوران خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے برادر ملک عراق کی سلامتی ، استحکام کی حمایت اور کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے عراق میں پیدا ہونے والے تازہ بحران کو دانش مندی اور حکمت سے ختم کرنے اور تناؤ کم کرنے کےلیے موثر اقدامات پر زور دیا۔

دوسری جانب عراقی صدرنے شاہ سلمان بن عبد العزیز کی طرف سے تعاون کی یقین دہانی اور کشیدگی میں کمی کی کوششوں کو سراہا۔

خیال رہے کہ حالیہ ایام میں امریکا کے عراق میں شیعہ ملیشیاؤں بالخصوص ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی بغداد میں ایک آپریشن میں ہلاکت کے بعد بغداد میں سخت کشیدگی ہے۔ تازہ واقعات پرامریکا اور عراق کے درمیان بھی تناؤ بڑھ رہا ہے جب کہ دوسری طرف ایران اورا مریکا کے درمیان جنگ کے خطرات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ ایسے میں سعودی فرمانروا کی طرف سے عراق میں کشیدگی میں کمی کی کوششیں اہمیت کی حامل سمجھی جاتی ہیں۔

spot_imgspot_img