spot_img

ذات صلة

جمع

ایران اپنے جوہری وعدوں پر عمل درآمد کرے: سعودی عرب

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ...

عمران خان کے بیانیہ کی بنیادی غلطی۔۔۔!

۔1تحریک ط۔ا۔ل۔ب۔ا۔ن اور ا۔ل۔ق۔ا۔ع۔د۔ہ نے پاکستانی ریاست کے خلاف...

‘نمبر دار کانیلا’ پھر کھل گیا۔۔۔!

ہندوستان کا بٹوارہ جدید عالمی تاریخ کے بڑے واقعات...

مفتاح اسماعیل کے نام۔۔۔!

مہنگائی کا طوفان ہے اور سب اس کی لپیٹ...

عمران مخالف بیانیہ بے اثر کیوں۔۔۔؟

میں سماجی نفسیات اور منطق واستدلال کے اصولوں سے...

تیروترکش


حکومت نے ق لیگ کے تمام مطالبات مان لیے، اختلافات ختم، اگلا الیکشن بھی مل کر لڑنے کا اعلان۔
کہیں مولانا والی امانت میں خیانت تو نہیں ہوگئی ان مذاکرات کی آڑ میں؟
گورنر کو صوبائی کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کرتا رہوںگا، وزیراعلیٰ سندھ
اور گورنر آپ کو وفاقی کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کرکے حساب برابر کرتے رہیںگے۔
جو ہاتھ پھیلاتا ہے دنیا اس پر توجہ نہیں دیتی، شاہ محمود قریشی
اٹھارہ انیس ماہ مسلسل ایک ہی طرح کے بیانات دے کر شاید تھک سے گئے ہیں قریشی صاحب!
اثاثوں کی تفصیلات جاری، پی ٹی آئی امیر ترین، شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ سب سے غریب جماعت۔
ایک تو اتحادیوں کا مقدر جدا جدا ہے، اوپر سے پی ٹی آئی کی ق لیگ سے صلح ہوگئی ہے، اللہ خیر ہی کرے!
نیب نوٹس بلاول کا راستہ نہیں روک سکتے، پیپلزپارٹی
کیونکہ ابا جو ہیں بلاول کے لیے راستہ نکالنے کو۔
اِن ہاؤس تبدیلی آئے گی نہ حکومت کو کچھ ہوگا، پرویز خٹک
آپ کا سچ تو یہی ہے۔
جماعت اسلامی کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے، متاثرین بحریہ ٹاو¿ن
ووٹ ڈالتے وقت یہ اعتماد کہاں چلا جاتا ہے؟!
مہنگائی ختم کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جاو¿ںگا، وزیراعظم
حد کا تعین کرنے والوں کا ہاسا نکل گیا ہوگا اس بیان پر۔
رہائش گاہ کو پناہ گاہ بنانے کے خلاف عدالت جاؤںگا، اسحاق ڈار
واپس تشریف لائیں تو عدالت جائیںگے ناں آپ۔
خزانہ لوٹنے والوں نے ملک تباہ کردیا، گند صاف کررہے ہیں، شہریار آفریدی
یعنی پہلے گند صاف ہوگا پھر خزانے کی بحالی کی باری آئے گی۔
سیاست دان نہ ہوتی تو وومن کرکٹ ٹیم کی کوچ ہوتی، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
پھر تو اللہ نے بال بال بچا لیا وومن کرکٹ ٹیم کو۔
فضل الرحمن کو شہبازشریف منا لیںگے، رانا ثناءاللہ
کیا مومن ایک سوراخ سے دوسری بار ڈسا جائے گا؟
وفاقی وزیر اسد عمر کو دوبارہ وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان۔
اس کو یوں بھی پڑھ سکتے ہیں ”حفیظ شیخ کا بھی غیرمعینہ مدت کے لیے تعطیل پر جانے کا امکان“
امریکی صدر درحقیقت فوجیوں کی عزت نہیں کرتے، امریکی میڈیا
پھر مواخذے کی تحریک سے کیسے بچ گئے امریکی صدر؟
موقف لیے بغیر خبریں ہمارے خلاف شائع ونشر کرنا صحافتی بددیانتی ہے، نیب
اور بغیر ثبوت وتفتیش لوگوں کو مہینوں قید رکھنا کون سی بددیانتی ہے بھلا۔
پرائمری کا نظام تعلیم درست کردیں تو ساری چیزیں صحیح ہوجائیںگی، امجد اسلام امجد
کاش علامہ اقبال کی طرح آپ کے خواب کو بھی تعبیر مل جائے، ویسے یہ کام تو وہی کرسکتے ہیں جن کے بچوں نے پرائمری کی تعلیم عوام کے بچوں کے ساتھ مل کر حاصل کرنا ہو۔
سپریم کورٹ کے احکام کے مطابق کراچی میں ریلوے ٹریک کلیئر کرایا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ
اور جہاں ٹریک رہا ہی نہیں وہاں کیا کلیئر کیا جائے گا؟
پاکستان تحریکِ انصاف تحریک تکلیف میں تبدیل ہوگئی، پرویز رشید
سنا ہے نواز لیگ بھی نثار لیگ میں تبدیل ہونے جارہی ہے۔
وزیراعظم رواں ماہ بڑے فیصلے کرنے جارہے ہیں، اسد عمر
لگتا ہے وزارت خزانہ کو پورا وزیر ملنے والا ہے۔
آٹا، چینی مہنگی کرنے والوں کو سزا دیںگے، عمران خان
نہ دیا کریں اس طرح کے بیانات، عوام اپنے زخموں پر نمک پاشی سمجھتے ہیں۔
حکومت نے سلیکٹرز کی ناک کے نیچے ملکی معیشت تباہ کردی، بلاول بھٹو زرداری
آپ کو بس اس طرح کے بیانات دینے کی اجازت ہے ابا کی طرف سے۔
چودھری نثار طبی معاینے کے لیے لندن روانہ، اہم ملاقاتوں کا بھی امکان۔
امکانی ملاقاتوں کا نتیجہ اگر چودھری صاحب کے حق میں نہ نکلا تو سمجھیں شہبازشریف بھی جلد واپس آنے والے نہیں۔

فاروق عادل
فاروق عادل
لکھاری دانش ور اور مصنف ہیں
spot_imgspot_img