وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں مانتا ہوں کہ آٹا اور چینی ہماری کوتاہی سے مہنگے ہوئے، اس معاملے کی تحقیقات ہورہی ہیں۔
تقسیم صحت انصاف کارڈ کی تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ آٹا اور چینی مہنگے ہونے کی تحقیقات ہو رہی ہیں کہ کس نے فائدہ اٹھایا، میرا وعدہ ہے چیزیں مہنگی کرکے پیسے بنانے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت مہم چلائی جارہی ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ٹی وی چینلز کے لوگ مائیک پکڑ کر پہنچ جاتے ہیں، غریب سے پوچھتے ہیں مہنگائی ہے؟ وہ کہتا ہے ہاں مہنگائی ہے، پھر پوچھتے ہیں کہاں گیا نیا پاکستان؟
ان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ ہم پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے، میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ ہم پاکستان کو مدینے کی ریاست کی طرح بنائیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ غریب آدمی کے لیے سب سے مشکل کام علاج ہوتا ہے، سرکاری اسپتالوں میں احتساب کا نظام نہیں ہے، اصلاحات کے بعد سرکاری اسپتالوں کی مینجمنٹ پرائیوٹ اسپتالوں کی طرح ہوگی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب آپ اللّٰہ کی مخلوق کی خدمت کرتے ہیں تو آپ کی زندگی بدل جاتی ہے، ہم نے سب سے پہلے کمزور طبقے کو اٹھانا ہے۔
2 Comments
Great content! Super high-quality! Keep it up! 🙂
You actually make it appear really easy along with your presentation but I in finding this topic to be really something which I believe I would by no means understand.
It sort of feels too complicated and very large for me.
I am taking a look forward for your subsequent publish, I’ll attempt to get the grasp of it!
delta 8 area 52 – delta 8 area 52
delta 8 area 52 – Area 52 Delta 8 THC
delta 8 THC for sale area 52 – Area 52 Delta 8 THC
delta 8 carts Area 52 – delta 8 THC for sale area 52
delta 8 carts Area 52 – buy delta 8 THC area 52