spot_img

ذات صلة

جمع

ایران اپنے جوہری وعدوں پر عمل درآمد کرے: سعودی عرب

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ...

عمران خان کے بیانیہ کی بنیادی غلطی۔۔۔!

۔1تحریک ط۔ا۔ل۔ب۔ا۔ن اور ا۔ل۔ق۔ا۔ع۔د۔ہ نے پاکستانی ریاست کے خلاف...

‘نمبر دار کانیلا’ پھر کھل گیا۔۔۔!

ہندوستان کا بٹوارہ جدید عالمی تاریخ کے بڑے واقعات...

مفتاح اسماعیل کے نام۔۔۔!

مہنگائی کا طوفان ہے اور سب اس کی لپیٹ...

عمران مخالف بیانیہ بے اثر کیوں۔۔۔؟

میں سماجی نفسیات اور منطق واستدلال کے اصولوں سے...

’کال ٹو ایکشن‘ کورونا پر بنائی گئی فیصل قریشی کی مختصر فلم

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کی طرح پاکستانی فلم انڈسٹری نے بھی اپنی مصروفیات معطل کرتے ہوئے جہاں فلموں کی شوٹنگ منسوخ کردی ہے، وہیں نئی فلموں کی ریلیز کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔

پاکستان میں نہ صرف فلموں بلکہ ڈراموں کی شوٹنگ کو بھی بند کردیا گیا ہے اور سینما گھر بھی بند پڑے ہیں۔

کورونا سے بچاؤ کے لیے شوبز شخصیات اگرچہ سوشل میڈیا پر مداحوں کو تجاویز دیتی رہتی ہیں، تاہم اب کورونا وائرس سے متعلق شعور پیدا کرنے کے لیے بنائی گئی ایک مختصر فلم بھی جاری کردی گئی۔

اداکار و ہدایت کار فیصل قریشی کی جانب سے بنائی گئی تین منٹ سے بھی کم دورانیے کی مختصر فلم میں متعدد ڈراما و فلم اداکاروں کو دکھایا گیا ہے جب کہ وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ سمیت معروف لکھاری انور مقصود کو بھی کورونا کے حوالے سے بچاؤ کی تدابیر بتاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔تحریر جاری ہے‎

فلم میں عام فلموں کی طرح کسی کہانی کو دکھائے جانے کے بجائے شوبز شخصیات کو کورونا کے بعد موبائل فونز پر دوستوں، اہل خانہ یا ملازمین کو بچاؤ سے متعلق ہدایات دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

مختصر فلم میں شوبز شخصیات کو وبا پھیلنے کے بعد حکومت کی جانب سے اعلان کردہ احتیاطی تدابیر کے حوالے سے دوستوں، اہل خانہ اور ملازمین کو سمجھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

مختصر فلم میں حمزہ علی عباسی، ریما خان، ہمایوں سعید، وسیم اکرم، عائشہ عمر، زارا نور عباس، اقراء عزیز، علی رحمٰن، شہریا منور، شنیرا اکرام، فیصل قریشی، شہزاد رائے اور انور مقصود سمیت دیگر شخصیات کو دکھایا گیا ہے۔

فلم کو فیصل قریشی نے اپنے فیس بک پیج پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ فلم کو کسی بھی تشہیری برانڈ کی مدد کے بغیر بنایا گیا اور اس مختصر فلم بنانے کا مقصد عوام میں کورونا سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔

مختصر فلم میں انتہائی آسان طریقے سے کورونا سے بچاؤ کے طریقے بتائے جانے کو مداحوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے اور اسے اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔

spot_imgspot_img