spot_img

ذات صلة

جمع

ایران اپنے جوہری وعدوں پر عمل درآمد کرے: سعودی عرب

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ...

عمران خان کے بیانیہ کی بنیادی غلطی۔۔۔!

۔1تحریک ط۔ا۔ل۔ب۔ا۔ن اور ا۔ل۔ق۔ا۔ع۔د۔ہ نے پاکستانی ریاست کے خلاف...

‘نمبر دار کانیلا’ پھر کھل گیا۔۔۔!

ہندوستان کا بٹوارہ جدید عالمی تاریخ کے بڑے واقعات...

مفتاح اسماعیل کے نام۔۔۔!

مہنگائی کا طوفان ہے اور سب اس کی لپیٹ...

عمران مخالف بیانیہ بے اثر کیوں۔۔۔؟

میں سماجی نفسیات اور منطق واستدلال کے اصولوں سے...

سعودی عرب: بین الاقوامی مذہبی اقدارفورم کے اجلاس کی تیاریاں مکمل

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جی 20 کے بین الاقوامی مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کام کرنے والے مذہبی اقدار فورم کا اجلاس 13 سے 17 اکتوبر کو منعقد ہو رہا ہے۔ سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے عالمی مذہبی اقدار فورم کے اجلاس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ توقع ہے کہ اس بین الاقوامی اہمیت کے حامل فورم میں عالمی رہ نماؤں، ماہرین اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی 500 سے زاید شخصیات شرکت کریں گی۔

مذہبی اقدار فورم ایک ایسی ایسوسی ایشن ہے جو پائیدار ترقی اور انسان دوستی میں مذہب اور اقدار کے مثبت اثرات کو متنوع عالمی مذہبی قدر اور انسان دوستی کے ساتھ ہم آہنگ کرتا ہے۔ اس میں شامل عالمی ماہرین مذہبی اقدار کے فروغ کے لیے کام کرتے ہیں۔ اس میں نہ صرف مختلف مذاہب اور تہذیبوں سے تعلق رکھنے والے شامل ہیں، بلکہ سول سوسائٹی ، سرکاری اور نیم سرکاری تنظیمیں بھی شامل ہیں۔ یہ سب مذہبی اور انسان دوست اقدار کو منظم کرنے اور ان کے فروغ کے لیے دوسرے اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔ سعودی عرب نے اس فورم کو منظم کرنے کے لیے ویژن 2030 کے اہداف کے روشنی میں اسے آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مملکت نے اس فورم کے لیے 17 اہداف مقرر کیے ہیں۔

بین الممالک پائیدار ترقی، سلامتی، استحکام، خوش حالی، مذہبی ہم آہنگی، تہذیبوں میں قربت اور جنگوں اور تنازعات کو سیاسی، سفارتی طریقے سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دینا اس کے مقاصد میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ یہ فورم بنیادی انسانی ضرویات، تعلیم، صحت، پانی، صاف ماحول اور معاشرتی مساوات کو فروغ دیتا ہے۔

انہیں مقاصد کے حصول کے لیے سعودی عرب کی میزبانی میں جی 20 سربراہ اجلاس سے قبل بین الاقوامی مذہبی آہنگی فورم کا پانچ روزہ اجلاس 13 سے 17 اکتوبر کو ہو گا۔

spot_imgspot_img