وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، دونوں ملکوں کے وزرا کے درمیان باہمی تعلقات سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ کا اہم علاقائی و عالمی امور پر مشاورتی سلسلے کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔
Wonderful speaking to friend and FM @FaisalBinFarhan today on ?? ?? historic bilateral relations and our continued close cooperation on matters of regional and international resonance.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) October 7, 2020
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب کو دوست قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے بہت اچھی گفتگو ہوئی۔
علاوہ ازیں شاہ محمود قریشی کا ترک ہم منصب سے بھی رابطہ ہوا۔ شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر پر دوٹوک موقف پر ترکی کا شکریہ ادا کیا۔