spot_img

ذات صلة

جمع

ایران اپنے جوہری وعدوں پر عمل درآمد کرے: سعودی عرب

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ...

عمران خان کے بیانیہ کی بنیادی غلطی۔۔۔!

۔1تحریک ط۔ا۔ل۔ب۔ا۔ن اور ا۔ل۔ق۔ا۔ع۔د۔ہ نے پاکستانی ریاست کے خلاف...

‘نمبر دار کانیلا’ پھر کھل گیا۔۔۔!

ہندوستان کا بٹوارہ جدید عالمی تاریخ کے بڑے واقعات...

مفتاح اسماعیل کے نام۔۔۔!

مہنگائی کا طوفان ہے اور سب اس کی لپیٹ...

عمران مخالف بیانیہ بے اثر کیوں۔۔۔؟

میں سماجی نفسیات اور منطق واستدلال کے اصولوں سے...

ابوظہبی ٹیسٹ؛ 280 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

ابوظہبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 280 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن میچ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، کھیل کے آخری دن نیوزی لینڈ نے اننگز کا آغاز 272 رنز 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر کیا تو کین ولیمسن بغیر کسی رن کا اضافہ کیے پویلین لوٹ گئے۔

کین ولیمسن کے 139 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد نکولس نے نیوزی لینڈ کا اسکور آگے بڑھایا اور سنچری اسکور کی، نکولس نے 126 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے تاہم 7 وکٹیں گرنے کے بعد نیوزی لینڈ نے 353 رنز 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر اننگز ڈیکلیئر کردی۔

دوسری جانب قومی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے سومر ولی کو ایل بی ڈبلیو کرکے تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا 82 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ یاسر شاہ نے دوسری اننگز میں 4 اور مجموعی طور پر میچ میں 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے 274 رنز کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 348 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی تاہم اب پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 81 اوورز میں 280 رنز درکار ہیں۔

واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز اب تک 1-1 سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرایا تھا جب کہ قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو ایک اننگز اور 16 رنز سے شکست دی تھی۔

spot_imgspot_img