Author: ڈاکٹر حسن عسکری رضوی

ہر ملک کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے بنیادی مقاصد ایک ہی ہوتے ہیں۔ ہر ریاست اپنی غالب اشرافیہ کے بیان کردہ اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرنا چاہتی ہے‘ علاقائی سالمیت کے تحفظ کی خواہاں ہوتی ہے، اور داخلی و خارجہ پالیسی کے انتخاب کیلئے اپنی خودمختاری کو محفوظ رکھنا چاہتی ہے۔ ریاستیں تجارت اور سرمایہ کاری سمیت باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی تعامل چاہتی ہیں اور سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بھی کرتی ہیں۔ تعاون کا ایک اور شعبہ انسانیت کو درپیش قدرتی اور انسانی ساختہ خطرات کا احاطہ کرتا ہے…