Author: خامہ بدست کے قلم سے
لکھاری ایک معروف صحافی و کالم نگار ہیں۔ " خامہ بدست" کے قلمی نام کے ساتھ ملکی سیاست و معاشرت پر مختصر مگر جامع تبصرہ کرتے ہیں جو طنزومزاح سے بھرپور ہوتا ہے۔
ایران جوہری پروگرام پر نظرثانی کے لیے تیار، امریکا بھی بات چیت پر آمادہ۔ دونوں طرف ہے آگ برابر لگی ہوئی۔سینیٹ الیکشن، پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد، یوسف رضاگیلانی کے منظور۔فرق صاف ظاہر ہے۔کوئی چور دروازے سے نیازی کو اکثریت نہ دلوائے، بلاول بھٹو زرداریہاں! ابوکے ساتھ رابطہ کرلیا جائے تو وہ یہی کام بڑے اور کھلے دروازے سے کروا دیںگے۔بلاول کی قیادت میں پیپلزپارٹی کامیابیوں کی تاریخ رقم کرے گی، آصف زرداریزور کس پر ہوا، ”رقم“ پر۔عمران خان کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا، مریم نوازبڑے میاں صاحب کے گھر آنے کا وقت کب آئے گا؟وسائل کی منصفانہ…
٭وزیراعظم نے بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا۔اللہ بیرون ملک پاکستانیوں پر رحم کرے، اندرون ملک پاکستانیوں کی دعا۔٭راتوں رات پارٹیاں بنانے کا وقت گزر گیا، مریم نوازاب یہ کام دن دہاڑے ہوتا ہے۔چاہے پوچھ لیں فاروق ستار اور مولانا فضل الرحمن سے۔٭نواز شریف کی وطن واپسی کی کوئی توقع نہیں، شیخ رشیداحمدچلیں اب پھر کوئی اور کام کرلیں۔٭مسلم لیگ ن کا سینیٹ الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان۔بھرپور حصہ پھر بھی نہیں ملے گا مسلم لیگ ن کو سینیٹ میں۔٭خواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں چپراسی نے 28 ملین روپے جمع کرائے، نیبخواجہ صاحب کہیں ”مصروف“…
صدرِ مملکت ملک میں جاری آٹا بحران سے لاعلم نکلے۔ اچھا ہے آگاہی کے عذاب سے بچ گئے علوی صاحب۔ 29جنوری سے بچوں کے پیٹ کے کیڑے مارنے کی مہم شروع کرنے کا اعلان۔ بچوں کی بجائے بڑوں بلکہ بڑے بڑوں کے پیٹ کے کیڑے مارنے کی مہم شروع ہوتو فائدہ ہوگا، ہر بڑے چھوٹے کا۔ پاکستان کشمیر سے متعلق مستقل پالیسی بنائے، اہلیہ یاسین ملک کوئی پالیسی مستقل نہ ہونا ہی ہماری مستقل پالیسی ہے۔ ایم کیو ایم عمران خان کی حکومت کو گرنے نہیں دے گی، فروغ نسیم اس سلسلے میں اگر کوئی واضح پالیسی بنی تو پھر…
امریکن کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دے دیا۔ اس امریکن ایجنسی کے نمائندوں کو ڈھونڈتے پھرتے ہیں پاکستانی عوام۔ مذہبی جماعتیں ہی اصل اپوزیشن ہیں، امیر جماعت اسلامی اور یہ اصل اپوزیشن بھی تو متحد نہیں ہے ناں! میں نے اسپورٹس کمپلیکس بنایا ہے، نائٹ کلب نہیں، احسن اقبال نائٹ کلب بنایا ہوتا تو کون آپ کو گرفتار کرتا۔ پانچ ووٹ اِدھر ُادھر ہوجائیں تو حکومت ختم ہوجائے گی، رانا ثناءاللہ ووٹ اِدھر اُدھر کرنے والوں سے بناکر رکھنے کی شروعات کر تو دی ہیں آپ نے بھی۔ ملزم کی غیرموجودگی میں ٹرائل غیراسلامی، غیرآئینی اور…
کراچی، ڈاکو قرار دیے گئے دونوں بھائی بے گناہ نکلے، چوبیس گھنٹے بعد رہائی۔ لاہور کے دو بھائیوں کے متعلق بھی ایسی ہی خبر آنے کو ہے۔ عدالتیں بہترین انصاف دے رہی ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ آپ کہتے ہیں تو ماننا ہی پڑے گا، مائی لارڈ! ارکان اسمبلی کی بھی کوئی عزت ہے، فواد چودھری تجھ پہ یہ راز کھلا کب؟ نیب افسر فائل پڑھے بغیر آجاتے ہیں، کیا کیس کی تیاری عدالت نے کرنی ہے؟ چیف جسٹس افسر بے چارے کیا کریں؟ ان کو فائلیں ملتی ہی اس وقت ہیں جب آپ کے پاس آنا ہوتا ہے۔…
عبدالرزاق داوٴد مہاتیر کی جانب سے عمران خان کو بھجوائی گئی گاڑی وصول کریں گے۔وزیراعظم بننے سے پہلے خان صاحب کے لیے وصولیاں کرنے والے آج کل کہاں ہیں؟!الیکشن کمیشن تقرریاں، اپنا اختیار خود استعمال کرنا چاہتے ہیں، پرویزخٹکآپ کی حسرت نما خواہش یا خواہش نما حسرت ہی کہا جاسکتا ہے اسے۔فوادچودھری کو تفصیلی فیصلہ دیکھے بغیر سقم کیسے نظر آیا، احسن اقبالپنڈی والی عینک لگائی ہوگی فواد چودھری صاحب نے شاید۔بالاکوٹ جارحیت کے نتیجے میں ہمیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا، بھارتی فضائیہ کا پہلی بار اعترافابھی تو اس طرح کے کئی اور اعترافات کریں گے لالہ جی۔ملک میں سپریم…
امریکا افغان جنگ پر حقائق چھپاتا رہا، خفیہ دستاویزات میں انکشاف حقائق تو امریکا طالبان سے مذاکرات کے سلسلے میں بھی چھپا رہا ہے، اس کا ”انکشاف“ بھی شاید 20برس بعد ہوگا۔ کرپشن اب چھپ نہیں سکتی، وزیراعظم چاہے کابینہ کو ملک ریاض معاملے پر خاموش رہنے کی ہدایت کیوں نہ کردی جائے۔ بی آر ٹی پشاور اور مالم جبہ کے ریفرنس تیار، حکم امتناع ختم ہوتے ہی کارروائی ہوگی، چیئرمین نیب کون سا حکم امتناع؟ چھ ماہ والا؟! ن لیگ نے قانون سازی کا حصہ نہ بننے پر اعتماد میں نہیں لیا، بلاول اپنے اپنے مفادات کی سیاست میں…