Author: خرم حسین
اب تو ہر جگہ کورونا وائرس ہی موضوع بحث ہے۔ اس وائرس کی پاکستان آمد ہوچکی ہے اور اگر دیگر ممالک میں وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار کا جائزہ لیا جائے تو پتا چلتا ہے کہ پہلا کیس منظرِعام پر آنے کے بعد ایک ماہ کے اندر اندر اس وائرس کا پھیلاؤ شدت اختیار کرسکتا ہے۔ ایران میں 19 فروری کو پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا لیکن11 مارچ کے آتے آتے وہاں وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 354 تک پہنچ گئی جبکہ تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کرگئی تھی۔ اگر ایران میں محض 21…
انسانی معاشرت کی تاریخ میں کچھ الفاظ ایسے ملتے ہیں جن کی معنویت میں ایک جہان آباد ہے۔ ان کی تشریح کرنے کے لیے مختلف فنون کا سہارا لینا پڑجاتا ہے مگر تب بھی اس کو بیان کرنے کی تشفی نہیں ہوتی۔ ایسا ہی ایک لفظ ’محبت‘ یا ’رومان‘ ہے۔ مذکورہ لفظ کے مزید مترادفات میں عشق، پیار، لَوّ اور چاہت جیسے الفاظ شامل ہیں، جن سے اس لفظ کی معنویت میں مزید توسیع کی جاسکتی ہے اور تفصیل سے اس جذبے کو بیان کیا جاسکتا ہے۔ مگر ایک بات طے ہے، کئی صدیاں گزرنے کے بعد بھی اس لفظ…
پاکستان میں گزشتہ ایک دہائی سے ہم نے یہ دیکھا کہ ادبی و ثقافتی میلوں ٹھیلوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہی میں سے ایک بہت بڑی ادبی سرگرمی، پاکستان کے شہر کراچی میں ہونے والی ’عالمی اردو کانفرنس‘ ہے۔ رواں سال 12ویں مرتبہ یہ ادبی میلہ سجایا گیا اور اس کی دیکھا دیکھی ملک بھر میں دوبارہ سے ادبی میلوں کے انعقاد کا رواج چل نکلا۔ 2007ء سے شروع ہونے والی اس کانفرنس نے بہت سارے نشیب و فراز دیکھے، مگر یہ تاحال اپنے مثبت اور منفی پہلوؤں سمیت اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ ماضی میں اس کانفرنس کے…