مملکت سعودی عرب کا اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ غیر معمولی تعلق محبت کی بنیاد پہ استوار اور سیاسی اکھاڑ پچھاڑ سے مبرا ہے۔ پچھلی کئی دہائیوں سے سیاسی، دفاعی، اقتصادی اور ثقافتی میدانوں میں یہ رشتہ مضبوط سے مضبوط تر ہوا ہے۔ امید کی جا سکتی ہے کہ نو منتخب پاکستانی وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کی کرشماتی قیادت میں یہ مزید بہتر ہو گا۔ شہباز شریف ماہِ مقدس میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ممکن ہے اس موقعہ پہ وہ پاک سعودی تعلقات کی تجدید کے لیے سعودی قیادت…