تب عُمرکے اُس حصہ میں تھے جب اندازہ نھیں تھا کہ سیاسی گہماگہمی اورنعروں کی ہماہمی میں کیا کچھ پوشیدہ ہے۔ مدرسہ میں حفظِ قرآن کررہے تھے اوراِسی ماحول میں پَل بڑھ رہے تھے۔ اخبارورسائل سے سرسری تعلق تھامگرروزانہ کی بنیاد پر اخبارپڑھتے ضرور تھے۔نظروں سے نوازشریف ،بے نظیر اورپرویزمشرف کے نام توگزرتے تھے مگران تینوں میں سے پسند کون تھا،یہ معلوم نہیں لیکن وقت کے آمر سےنفرت ضرور تھی۔ وجہ نفرت کیا تھی ، شاید اس کا جبر جس کا ہمارے خاندان میں بعض لوگوں کو سامنا تھا۔ وہ دن یاد ہے جب بی بی وطن لوٹ رہی تھیں۔ہم…