امریکی صدر جو بائڈن نے امریکہ سعودی تعلقات پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ تعلقات اہم ہیں ہم ان کو برقرار رکھنا اور آگے چلانا چاہتے ہیں ، لیکن اب نظر ثانی ضروری ہے
امریکہ میں مڈٹرم الیکشن سے پہلے سعودیہ تیل کی پروڈکشن میں کٹ لگا کر بائڈن اور ڈیموکریٹس کو ایک دھکا لگایا ہے ۔ امریکہ میں تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔
سعودیہ سے تعلقات پر نظر ثانی کی سب سے تگڑی آواز اہم ڈیمو کریٹ سینیٹر باب مینڈیز نے اٹھائی ہے ۔ یہ یو ایس سینیٹ کی فارن ریلیشن کمیٹی کے چئرمین ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سینیٹر باب مینڈیز کو اک ٹیم ایفرٹ کے ساتھ پاکستانیوں کے ایک پروگرام میں لایا گیا ۔ وہاں انہوں نے سیلاب کے حوالے سے پاکستان کو ملنے والی امریکی امداد کو ناکافی قرار دیا ۔
اج کل امریکہ پاکستان کے ساتھ جو آلو شوربہ ہوا دکھائی دے رہا اس میں کافی اہم کردار ان امریکی سینیٹر کا بھی ہے ۔
اب پاکستان دوست سینیٹر ہی سعودیوں کے پیچھے پڑا ہے ۔ باقی حساب آپ لگا لیں کہ یہ مسلہ ہے یا موقع ؟