What's Hot

    سعودی ایران معاہدے میں چین کیسے شامل ہوا

    مارچ 17, 2023

    ایران ، سعودی تعلقات کی بحالی اور پاکستان

    مارچ 10, 2023

    آخر آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ اتنی سختی کیوں کررہا ہے؟

    مارچ 7, 2023
    Facebook Twitter Instagram
    afkar pak
    • افکار عالم
    • پاکستان
    • تراجم
    • خصوصی فیچرز
    • فن و ثقافت
    • نقطہ نظر
    Facebook Twitter Instagram
    afkar pak
    Home»پاکستان»پاکستان ایف اے ٹی ایف کی لسٹ سے باہر: اب پاکستان میں سرمایہ کاری ہوئی آسان
    پاکستان

    پاکستان ایف اے ٹی ایف کی لسٹ سے باہر: اب پاکستان میں سرمایہ کاری ہوئی آسان

    ویب ڈیسکBy ویب ڈیسکاکتوبر 22, 2022Updated:اکتوبر 22, 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے مالی معاونت پر رکھنے والے بین الاقوامی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دینے کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس اہم پیش رفت کے باعث پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا اور پاکستانیوں کے لیے بہت آسانیاں پیدا ہونگی۔

    دہشت گردی اور ٹیرر فنانسنگ کی روک تھام کے لیے موجود عالمی ادارے نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف) پاکستان کو چار سال بعد اپنی گرے لسٹ سے نکلنے کا موقع دیا ہے۔ حکومت پاکستان اس کا اعلان بہت پہلے کرچکی تھی مگر ایف اے ٹی ایف نے اس کا باقاعدہ اعان گذشتہ روز کیا ہے جسے پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔ پاکستان جون 2018 سے اس لسٹ کا حصہ تھا اور کئی مرتبہ یہ تاثر ملتا رہا کہ شاید پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈال دیا جائے۔

    سوال مگر یہ ہے کہ اگلا لائحہ عمل کیا ہے  اور پاکستان کو اس لسٹ سے نکل جانے کے بعد کیا آسانیاں حاصل ہوسکتی ہیں؟

    ماہرین معیشت کا اس بارے یہ کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے اس حالیہ فیصلے سے پاکستان کی معیشت بہتر ہوگی  کیونکہ دنیا بھر کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کا دروازہ کھل گیا ہے۔اس سے پہلے پاکستان کے گرے لسٹ میں ہونے کے باعث کسی بین الاقوامی ادارے کے لیے یہاں سرمایہ کاری کرنا یا ہمارے بینکوں پر اعتماد کرنا خاصادشوار کام تھا۔ اب بھی اس اعتماد کی بحالی میں وقت لگ سکتا ہے مگر پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کے پاس اپنے آپ کو مضبوط کرنے کا یہ نادر موقع ہے اور یہ تبھی ممکن ہے کہ جب پاکستان ایف اے ٹی ایف کے تحت بنائے گئے قوانین پر پہلے جیسی سپرٹ کے ساتھ عمل درآمد کرتا رہے۔

    بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سابق چیئرمین اور تجزیہ کار ہارون شریف نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے لیے یہ خوش آئند بات ہے کہ  اسے فیٹف نے اپنی انہانسنڈ مانیٹرنگ لسٹ سے بلآخر باہر کر دیا ہے۔ اب پاکستان ریگولر مانیٹرنگ میں آ جائے گا جس سے ایک بڑی سہولت بینکنگ سیکٹر کو ملے گی ،جس کے تحت پاکستان کو سیلاب زدگان کی مدد کرنے کے لیے دی جانے والی امداد اب باآسانی مقامی بینکوں میں آ سکے گی اور اس پیسے کی جانچ پڑتال کم ہو گی۔

    ویسے تو پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے بہت پہلے نکل جانا چاہیے تھےمگر 2018 سے لے کر 2022 تک پاکستان کو ان تمام سفارشات کو مکمل کرنا ضروری تھا تھا جس کے بارے میں ایف اے ٹی ایف  نے پاکستان کو مکمل پلان تیار کر کے دیا تھا۔ یہ تمام عرصہ ان 34 سفارشات کی تکمیل میں لگ گیا۔

    پاکستان نے دہشتگردی کی معاونت کو روکنے کے لیے قوانین تو بنا لیے، لیکن اب ان پر عملدرآمد کیسے ہو گا؟

    Interior Minister Rana Sanaullah Khan addresses a press conference at the Interior Ministry in Islamabad

    پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے افکار پاک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا معیشت اور سیکورٹی سے جڑے تمام اداروں کے اندر اصلاحات لانے کی ضرورت ہے اور انہیں مضبوط کیے بنا ان قوانین پر عملدرآمد مشکل کام ہے۔ مشتبہ ٹرانزیکشنز، ایسے گروہوں کے خلاف یا اس فرد کے خلاف یا اس کمپنی کے خلاف فوری قدم اٹھانے کے لیے معاشی و سیکورٹی اداروں کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے۔ وزیر داخلہ نے یقین دلایا کہ ہم ان قوانین پر عملدرآمد کے معاشی اصلاحات کے ساتھ ساتھ اداروں کی مضمبوطی کے لیے بھی سرگرم عمل ہیں۔

    ایف اے ٹی ایف پاکستان دہشت گردی رانا ثناء اللہ خان منی لانڈرنگ
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    ویب ڈیسک

    Related Posts

    ایران ، سعودی تعلقات کی بحالی اور پاکستان

    مارچ 10, 2023

    آخر آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ اتنی سختی کیوں کررہا ہے؟

    مارچ 7, 2023

    ریاستی نظام کی تنقید کے مروجہ رجحانات

    مارچ 5, 2023

    آپ پاکستان کے لیے کیا کرسکتے ہیں؟

    مارچ 3, 2023
    Add A Comment

    Leave A Reply Cancel Reply

    Top Posts

    Subscribe to Updates

    Get the latest sports news from SportsSite about soccer, football and tennis.

    Advertisement
    Demo
    • افکار عالم
    • پاکستان
    • تراجم
    • خصوصی فیچرز
    • فن و ثقافت
    • نقطہ نظر
    Facebook Twitter
    • ہمارے بارے میں
    • رابطه
    • استعمال کی شرائط
    • پرائیویسی پالیسی

    © جملہ حقوق  بحق       Dtek Solutions  محفوظ ہیں 2022