What's Hot

    سعودی ایران معاہدے میں چین کیسے شامل ہوا

    مارچ 17, 2023

    ایران ، سعودی تعلقات کی بحالی اور پاکستان

    مارچ 10, 2023

    آخر آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ اتنی سختی کیوں کررہا ہے؟

    مارچ 7, 2023
    Facebook Twitter Instagram
    afkar pak
    • افکار عالم
    • پاکستان
    • تراجم
    • خصوصی فیچرز
    • فن و ثقافت
    • نقطہ نظر
    Facebook Twitter Instagram
    afkar pak
    Home»افکار عالم»پسندیدہ غذائیں جو موت کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں
    افکار عالم

    پسندیدہ غذائیں جو موت کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں

    ویب ڈیسکBy ویب ڈیسکنومبر 7, 2022Updated:نومبر 7, 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

    یہ بات برازیل میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

    ساؤ پاؤلو یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال کرنے سے مختلف امراض کے باعث قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

    الٹرا پراسیس غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیا، بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہیں۔

    اس تحقیق میں تخمینہ لگایا گیا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کا استعمال محدود کرکے ہر سال 10 فیصد اموات کی روک تھام ممکن ہے۔

    محققین نے بتایا کہ یہ پہلی تحقیق ہے جس میں الٹرا پراسیس غذاؤں سے قبل از وقت موت کے خطرے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سابقہ تحقیقی رپورٹس میں نمک، چینی، ٹرانس فیٹ اور مخصوص غذاؤں یا مشروبات سے صحت پر مرتب اثرات کا تخمینہ لگایا گیا، مگر ہم نے پہلی بار الٹرا پراسیس غذاؤں سے اموات کی شرح کا تخمینہ لگایا ہے۔

    اس تحقیق میں 2019 میں 30 سے 69 سال کی عمر کے افراد کی اموات اور الٹرا پراسیس غذاؤں سے ان کے تعلق کی جانچ پڑتال کی گئی۔

    2019 میں اس عمر کے گروپ کے 5 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد کی اموات کو قبل از وقت قرار دیا گیا جن میں سے بیشتر ایسے امراض کے باعث ہلاک ہوئے جن کی روک تھام آسانی سے ممکن ہے۔

    محققین نے بتایا کہ موجودہ عہد میں اناج جیسے چاول اور دیگر کا استعمال کم ہوتا جارہا ہے جبکہ فاسٹ فوڈ کو زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال سے موٹاپے، دل کی شریانوں کے امراض، ذیابیطس، کینسر اور دیگر بیماریوں کا خطرہ بڑھتا ہے جن میں سے بیشتر امراض ایسے ہیں جن سے بچنا ممکن ہوتا ہے۔

    اس تحقیق کے نتائج امریکن جرنل آف Preventive میڈیسین میں شائع ہوئے۔

    اس سے قبل ستمبر 2022 میں 2 تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال آنتوں کے کینسر سمیت امراض قلب اور قبل از وقت موت کا باعث بن سکتا ہے۔

    ایک تحقیق امریکا میں ہوئی جس میں 2 لاکھ مردوں اور خواتین کی غذائی عادات کا جائزہ 28 سال تک لیا گیا اور دریافت ہوا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں اور آنتوں کے کینسر کے درمیان تعلق موجود ہے۔

    تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ہر طرح کی الٹرا پراسیس غذائیں کینسر کا شکار بنانے میں کسی حد تک کردار ادا کرتی ہیں۔

    دوسری تحقیق میں اٹلی سے تعلق رکھنے والے افراد کی غذائی عادات کا تجزیہ 12 سال تک کیا گیا۔

    برٹش میڈیکل جرنل میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال سے دل کی شریانوں سے جڑے امراض سے جلد موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

    محققین نے بتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ امراض قلب اور جلد موت کا خطرہ ان غذاؤں کو پراسیس کرنے کی وجہ سے بڑھتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    ویب ڈیسک

    Related Posts

    سعودی ایران معاہدے میں چین کیسے شامل ہوا

    مارچ 17, 2023

    ایران: حکومت مخالف مظاہروں کے پیچھے سعودیہ ہے ، ایرانی حکومت کا دعوی

    نومبر 29, 2022

    ابوظہبی فورم فار پیس کی 9ویں سالانہ اسمبلی کا دوروزہ اجلاس آج شروع ہورہا ہے

    نومبر 8, 2022

    عرب خواتین کے لیے مشعل راہ بننے والی ریما بنت بندر

    نومبر 7, 2022
    Add A Comment

    Leave A Reply Cancel Reply

    Top Posts

    Subscribe to Updates

    Get the latest sports news from SportsSite about soccer, football and tennis.

    Advertisement
    Demo
    • افکار عالم
    • پاکستان
    • تراجم
    • خصوصی فیچرز
    • فن و ثقافت
    • نقطہ نظر
    Facebook Twitter
    • ہمارے بارے میں
    • رابطه
    • استعمال کی شرائط
    • پرائیویسی پالیسی

    © جملہ حقوق  بحق       Dtek Solutions  محفوظ ہیں 2022