What's Hot

    سعودی ایران معاہدے میں چین کیسے شامل ہوا

    مارچ 17, 2023

    ایران ، سعودی تعلقات کی بحالی اور پاکستان

    مارچ 10, 2023

    آخر آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ اتنی سختی کیوں کررہا ہے؟

    مارچ 7, 2023
    Facebook Twitter Instagram
    afkar pak
    • افکار عالم
    • پاکستان
    • تراجم
    • خصوصی فیچرز
    • فن و ثقافت
    • نقطہ نظر
    Facebook Twitter Instagram
    afkar pak
    Home»پاکستان»محبت کے الگ اور انوکھے رخ بیان کرنے والے امجد اسلام امجد انتقال کرگئے
    پاکستان

    محبت کے الگ اور انوکھے رخ بیان کرنے والے امجد اسلام امجد انتقال کرگئے

    ویب ڈیسکBy ویب ڈیسکفروری 10, 2023Updated:فروری 10, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    معروف شاعر ، ڈراما نویس اور کالم نگار امجد اسلام امجد 79 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے لاہور میں انتقال کر گئے۔

    امجد اسلام امجد کا شمار اردو کے بہترین اساتذہ میں ہوتا ہے، وہ 4 اگست 1944 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔

    انہوں نے سنہ 1967ء میں پنجاب یونیورسٹی سے اردو میں ماسٹرز کرنے کے بعد انہوں نے ایک استاد کی حیثیت سے درس و تدریس کا آغاز لاہور ہی کے ایم اے او کالج سے کیا۔

    1975ء سے لے کر 1979ء تک وہ پاکستان ٹیلی وژن سے بطور ڈائریکٹر وابستہ رہے۔

    وہ ’اردو سائنس بورڈ‘ اور ’چلڈرن لائبریری کمپلیکس‘ سمیت متعدد سرکاری اداروں میں سرکردہ عہدوں پر ذمے داریاں نبھاتے رہے ہیں۔

    ریڈیو پاکستان سے بطور ڈراما نگار چند سال وابستہ رہنے کے بعد امجد اسلام امجد نے پی ٹی وی (پاکستان ٹیلی وژن) کے لیے کئی سیریلز لکھیں، جن میں ’وارث‘ کے ساتھ ساتھ ’دہلیز‘، ’سمندر‘، ’رات‘، ’وقت‘ اور ’اپنے لوگ‘ بھی شامل ہیں۔

    امجد اسلام امجد کے کام کی وجہ سے انہیں بے شمار ملکی اور غیر ملکی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

    امجد اسلام امجد کو23 دسمبر 2019 کو ترکی کے اعلیٰ ثقافتی اعزاز نجیب فاضل انٹرنیشنل کلچر اینڈ آرٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

    80 کی دہائی میں انہیں حکومتِ پاکستان کی طرف سے تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا، اس کے علاوہ پی ٹی ایوارڈ اور نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    ویب ڈیسک

    Related Posts

    آخر آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ اتنی سختی کیوں کررہا ہے؟

    مارچ 7, 2023

    پاکستان میں خودکش حملے حرام ہیں، مفتی منیب الرحمن

    فروری 6, 2023

    سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال پر دلچسپ تعزیتی تبصرے

    فروری 5, 2023

    نااہل عمران خان پر حملے میں کسی قاتل کی موجودگی کے ثبوت نہیں ملے، جے آئی ٹی

    جنوری 11, 2023
    Add A Comment

    Leave A Reply Cancel Reply

    Top Posts

    Subscribe to Updates

    Get the latest sports news from SportsSite about soccer, football and tennis.

    Advertisement
    Demo
    • افکار عالم
    • پاکستان
    • تراجم
    • خصوصی فیچرز
    • فن و ثقافت
    • نقطہ نظر
    Facebook Twitter
    • ہمارے بارے میں
    • رابطه
    • استعمال کی شرائط
    • پرائیویسی پالیسی

    © جملہ حقوق  بحق       Dtek Solutions  محفوظ ہیں 2022