What's Hot

    اسد محمد خاں: تہذیب، تاریخ اور فرد سے مکالمہ

    ستمبر 22, 2023

    سیاسی جماعتوں کا امتحان

    ستمبر 21, 2023

    کاپی رائیٹ، مورل رائیٹ، پلیجرازم اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا چیلنج

    ستمبر 20, 2023
    Facebook Twitter Instagram
    afkar pak
    • افکار عالم
    • پاکستان
    • تراجم
    • خصوصی فیچرز
    • فن و ثقافت
    • نقطہ نظر
    Facebook Twitter Instagram
    afkar pak
    Home»افکار عالم»سوڈان میں ’ناقابلِ تصور‘ جنگی جرائم کا ارتکاب : ایمنسٹی انٹرنیشنل
    افکار عالم

    سوڈان میں ’ناقابلِ تصور‘ جنگی جرائم کا ارتکاب : ایمنسٹی انٹرنیشنل

    ویب ڈیسکBy ویب ڈیسکاگست 3, 2023Updated:اگست 3, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
    انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ سوڈان میں اپریل سے شروع ہونے والی جنگ کے دوران بڑے پیمانے پر اور بدترین جنگی جرائم کا ارتکاب کیا گیا ہے۔
    جمعرات کو جاری ہونے والی ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ کے مطابق جنگی جرائم میں سوڈان کی فوج اور مخالف پیراملٹری فورسز کے اہلکار بھی ملوث ہیں۔
    برطانیہ میں قائم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق دونوں جرنیلوں کی افواج نے جن جنگی جرائم کا ارتکاب کیا اُن میں کم عمر لڑکیوں پر جنسی تشدد اور عام شہریوں کا بلاامتیاز نشانہ بنانا شامل ہے۔
    رواں سال اپریل کی 15 تاریخ سے سوڈان کے آرمی چیف عبدالفتح البرہان اور اُن کے سابق نائب پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر ہمدان داغلو کے افواج کے درمیان جنگ جاری ہے۔
    ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سیکریٹری جنرل ایگنس کلامرد نے کہا کہ ’افواج کے درمیان علاقے پر قبضے کے لیے جاری جنگ میں پورے سوڈان میں عام شہری روزانہ کی بنیاد پر ناقبل تصور ہولناکی سے گزر رہے ہیں۔‘
    اُن کا کہنا تھا کہ ’دونوں افواج اور اُن سے منسلک مسلح دھڑوں کو فوری طور پر عام شہریوں کو نشانہ بنانے سے روکنا ضروری ہے اور جنگ زدہ علاقوں سے نکلنے والوں کو محفوظ راستہ دینے کی یقین دہانی کرانی چاہیے۔‘
    سوڈان میں فوج نے سنہ 2019 میں بغاوت کر کے طویل عرصہ سے اقتدار میں رہنے والے عمر البشیر کی حکومت کا خاتمہ کیا تھا۔
    اس کے بعد دو سال کے دوران جمہوریت کی جانب ایک سُست رفتار پیشرفت اور عبوری حکومت کے قیام کی کوششوں کو جنرل عبدالفتح البرہان نے اپنے نائب کمانڈر ہمدان داغلو سے مل کر ختم کر دیا تھا۔
    اکتوبر 2021 میں عبوری حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد رواں سال اپریل میں دونوں جرنیلوں کی افواج کے دھڑوں کی آپس میں جنگ شروع ہو گئی جس کو روکنے کے لیے سعودی عرب اور امریکہ نے متعدد مشترکہ کوششیں کیں اور کئی بار عارضی جنگ بندی ہوئی۔
    ایک نجی تنظیم کے مطابق دارالحکومت خرطوم اور جنوبی علاقے دارفر میں ہونے والی شدید لڑائی کے دوران اب تک چار ہزار کے لگ بھگ ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور جنگ سے اب تک 33 لاکھ افراد علاقہ چھوڑ چکے ہیں۔
    ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق ’سوڈان میں بڑے پیمانے پر جنگی جرائم کیے جا رہے ہیں اور متحارب فریقوں کی جانب سے بلاامتیاز عام شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں بہت زیادہ جانی نقصان ہوا ہے۔‘
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    ویب ڈیسک

    Related Posts

    کاپی رائیٹ، مورل رائیٹ، پلیجرازم اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا چیلنج

    ستمبر 20, 2023

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسی: مسائل اور توقعات

    ستمبر 17, 2023

    درختوں سے سیکھیے۔۔۔!

    ستمبر 10, 2023

    سیاست واقتدار اور اہل بیت کرام کا اسوہ

    جولائی 27, 2023
    Add A Comment

    Leave A Reply Cancel Reply

    Top Posts

    Subscribe to Updates

    Get the latest sports news from SportsSite about soccer, football and tennis.

    Advertisement
    Demo
    • افکار عالم
    • پاکستان
    • تراجم
    • خصوصی فیچرز
    • فن و ثقافت
    • نقطہ نظر
    Facebook Twitter
    • ہمارے بارے میں
    • رابطه
    • استعمال کی شرائط
    • پرائیویسی پالیسی

    © جملہ حقوق  بحق       Dtek Solutions  محفوظ ہیں 2022