Author: محمد یونس قاسمی
امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں انسانیت کو جس بحران کا سامنا ہے، اس کا پائیدار حل نکالنے کے لیے آج اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم OIC کا17 واں وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس پارلیمان میں جاری ہے۔یہ اجلاس سعودی عرب کی خصوصی دعوت پر طلب کیا گیا ہے جو اسلامی تعاون تنظیم کا موجودہ چیئرمین بھی ہے جبکہ پاکستان اس اجلاس کا میزبان ہے۔ ا جلاس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے 22 وزرائے خارجہ10 نائب وزرائے خارجہ اور مبصرین کے علاوہ اقوام متحدہ، بین الاقوامی مالیاتی ادارے، امریکا، برطانیہ، فرانس، چین، روس، جرمنی، جاپان اور…
تعلیم اور انسانیت کا تعلق اتنا ہی پرانا ہے، جتنی خود انسانی تاریخ ۔تعلیم ہر معاشرے میں تعمیروترقی کی ضامن سمجھی جاتی ہے ۔ انسان روز اول سے مختلف علوم میں ترقی کرتا چلا آرہا ہے جسکی بدولت آج کی دنیا ایک ایسی علمی جست لگا چکی ہے ،ماضی میں جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔ مگر بدقسمتی سے آج بھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان کا تعلیمی شعبہ انسانیت کی اس علمی جست سے پہلے کی کیفیت میں ہے۔ پاکستان جب قائم ہوا تو وہ دور قومی ریاستوں کا دور تھا ۔ قومی ریاستیں جغرافیہ ،…
ڈاکٹر فضل الرحمن (1988-1919) علوم اسلامیہ کے ماہر پاکستانی/ امریکی دانشور تھے۔ ان کے والد مولانا شہاب الدین ہندوستان کے مشہور دینی ادارے دارالعلوم دیوبند کے فاضل اور شیخ الہند مولانا محمود حسن کے ہم سبق تھے۔ دس سال کی عمر میں حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرنے والے فضل الرحمن نے اپنے والد سے روایتی دینی علوم کی تحصیل کی اور1942 میں پنجاب یونیورسٹی، لاہور سے عربی زبان و ادب میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ جس کے بعد سکالر شپ پر آکسفورڈ یونیورسٹی میں ممتاز اسکالر ایچ آر گیب کی زیر نگرانی قرون وسطی کے مسلمان فلسفی…
قطر ایمبیسی کے ٹویٹر ہینڈل کے مطابق آج قطری سفیر جناب سعود بن عبد الرحمن آل ثانی نے اسلام آباد میں موجود ایک کھلے آسمان تلے واقع سکول کا دورہ کیا اور اساتذہ و طلبہ میں مفت کتابیں،سردیوں میں استعمال کرنے کے گرم کپڑے اور لیپ ٹاپس جیسی دیگر اشیاء تقسیم کیں۔ یہ سکول اسلام آباد ایف-6 کی کچی آبادی میں ایک ایسا سکول ہے، جس کے پاس کوئی عمارت نہیں بلکہ کھلے آسمان تلے پارک میں بیٹھے ایک استاد کا قائم کردہ ایسا سکول ہے جو گذشتہ تین عشروں سے روڈوں پر پھول بیچنے والے، صفائی کرنے والے اور…
فرانس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی گستاخی کے بعد بجا طور پر پوری دنیا کے مسلمان سراپا احتجاج اور غم و غصہ کی کیفیت میں ہیں۔ فرانسیسی صدر ماکرون کے ایک متنازعہ بیان اور ڈھٹائی نے اس معاملے کو مزید گھمبیر کر دیا ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی کو آزادی اظہار کے نام پر فروغ دینے کی منظم و مذموم سازش کی جا رہی ہے اور فرانس کی حکومت اس دل آزار اور گھٹیا عمل کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ فرانس میں کی…
امریکی انتخابات میں جوبائیڈن کی کامیابی پاکستان اور کشمیرپر مثبت اثرات مرتب کرسکتی ہے جوبائیڈن امریکہ کے ایک تجربہ کار سیاست دان ہیں، جنہوں نے 1970 میں کونسلر کا الیکشن جیت کر اپنی سیاست کا آغاز کیا تھا۔ وہ پارلیمانی سیاست کا ایک وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور 1973 سے امریکہ کے ایوان بالا کے رکن منتخب ہوتے آرہے ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے 77 سالہ جوبائیڈن اوباما دور حکومت میں امریکہ کے نائب صدر کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے چکے ہیں اور حالیہ صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کے امید وار ہیں۔ ایک اچھے مننتظم اور…
اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ آج گوجرانوالہ میں اپنا پہلا پاور شو دکھانے جارہا ہے۔ آج کا جلسہ اپوزیشن کی طاقت کا اظہار ہوگا اور یہی جلسہ اپوزیشن کی حکومت ہٹاؤ ملک بچاؤ تحریک کی کامیابی یا خدانخواستہ ناکامی کا تعین بھی کرے گا۔ آج کے اس جلسے سے 11 رکنی اپوزیشن اتحاد کے تمام قائدین براہ راست اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف آن لائن خطاب کریں گے۔ اپوزیشن کو اپنی تحریک کے آغاز میں ہی غداری جیسے سنگین الزامات کا سامنا ہے، جس کی وجہ ملک کے مقتدر حلقوں پر اپوزیشن…
حالیہ محرم میں ہونے والی شیعہ سنی کشیدگی کا پہلا نتیجہ سامنے آگیا ہے۔ اس کشیدگی میں ابھر کرسامنے آنے والے دیوبندی جید عالم مولانا ڈاکٹر عادل خان اور ان کے ڈرائیور کو ابھی کچھ دیر پہلے قتل کردیا گیا ہے۔إنا لله وإنا إليه راجعون۔ ان لله ما أخذ وله ما اعطى وكل شيء عنده بأجل مسمى بہت کم لوگ ہیں جو اس بات سے واقف ہیں کہ ڈاکٹر عادل خان ہمیشہ سپاہ صحابہ جیسی شدت پسند تنظیموں کے ناقد رہے۔ خالص علمی شخصیت اور پڑھنے لکھنے والے انسان تھے۔ چند سال قبل وہ پاکستان کو چھوڑ کر بین الاقوامی…
اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے پیغام پاکستان نامی دستاویز کی روشنی میں ایک ضابطہ اخلاق پیش کیا گیا ہے، جس کا مقصد اگرچہ اس میں درج نہیں تاہم ظاہر ہے کہ یہ ضابطہ اخلاق موجودہ حالات کے تناظر میں پیش کیا گیا ہےتاکہ فرقہ واریت اور مذہبی منافرت کی روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے۔ پاکستان میں فرقہ واریت اور فرقہ وارانہ تشدد کی تاریخ جتنی پرانی ہے، یہ ضابطہ اخلاق بھی اتنے ہی پرانے چلے آرہے ہیں اور مسلسل مکھی پر مکھی ماری جارہی ہے۔ ان ضابطہ ہائے اخلاق پر ہمیشہ تمام مکاتب فکر کے لوگ جمع ہوتے…
عدالت عالیہ لاہور نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر توہین مذہب کے الزام میں مقید عیسائی برادری کے ساون مسیح نامی ایک شخص کو بری الذمہ قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلی فیصلہ ابھی آنا باقی ہے تاہم اپنے مختصر فیصلے میں عدالت نے ساون مسیح کو بری قرار دیا ہے اور اس پر لگائے گئے الزام کو جھوٹا الزام قرار دیا ہے۔ 2013 جوزف کالونی ، بادامی باغ لاہور میں شاہد عمران نامی شخص نے ساون مسیح پر توہین مذہب کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد جوزف کالونی پر مشتعل افراد نے حملہ کیا…