Author: ویب ڈیسک

واشنگٹن میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے اپنے والد شہزادہ بندر بن سلطان کی زندگی کے کچھ پہلوؤں کے علاوہ اپنی زندگی اور خواتین کو بااختیار بنانے میں اپنے کردار کے بارے میں بات کی ہے۔ شہزادی ریما بنت بندر نے "مو شو” پوڈ کاسٹ کی ایک قسط کے دوران کہا ہے کہ واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفیر کے عہدے کے لیے ان کے انتخاب کا لمحہ ان کے لیے سب سے جذباتی دن تھا اور یہ اس بات کی علامت تھی کہ ان کی زندگی مکمل طور پر بدل گئی ہے۔ انہوں نے مزید…

Read More

الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ یہ بات برازیل میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ ساؤ پاؤلو یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال کرنے سے مختلف امراض کے باعث قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ الٹرا پراسیس غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیا، بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہیں۔ اس تحقیق میں تخمینہ لگایا گیا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کا استعمال محدود کرکے ہر سال…

Read More

اپنی مصروفیت کی وجہ سے میں کل سینیٹر اعظم سواتی کی پریس کانفرنس نہ دیکھ سکا۔ کافی دیر بعد سوشل میڈیا دیکھا اور اُن کو روتے ہوئے اپنی روداد سناتے سنا تو جیسے دل بیٹھ گیا۔ جو کچھ انہوں نے کہا وہ کسی بھی فرد کو افسردہ اور رنجیدہ کرنے کیلئے کافی تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ نامعلوم نمبر سے اُن کی بیٹی کو سواتی صاحب کی اپنی اہلیہ کے ساتھ ذاتی ویڈیو بھیجی گئی۔بعد ازاں ایف آئی اے کی طرف سے کہا گیا کہ جس ویڈیو کی سواتی صاحب بات کر رہے ہیں وہ جعلی ہے اور اُسے…

Read More

ڈاکٹر مختار احمد صاحب نے اپنی مختصر گفتگو میں اس سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کی کہ آج مسلمان بطور امت زوال کا شکار کیوں ہیں؟
مسلم ممالک میں گزرے اپنے ماہ و سال کو یاد کرتے ہوئے اور وہاں کیے گئے مشاہدات کا تجزیہ کرتے ہوئے ڈاکٹر مختار احمد صاحب نے بتایا کہ ہم بطور استاذ، بطور امام اور بطور رہنما اپنے اپنے دائرہ کار کا حق ادا نہیں کررہے۔ ہمیں بطور استاذ، امام اور رہنما کے اپنا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ اگر اپنے اندر موجود غلطی کا ہمیں احساس ہوگیا ہے اور اسے ہم نے ٹھیک کرلیا تو پھر ہمیں ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
ڈاکٹر مختار احمد نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اس وقت میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت کی طرح تعلیم ، صحت اور سماجی ایشوز کو سیاست سے پاک کرنے کےلیے ایک میثاق پاکستان کرنے کی ضرورت ہے، جس کے لیے وہ ملک کی تمام سیاسی قیادت سے رابطہ کرکے انہیں مذکورہ تین ایشوز پر سیاست سے باز رہنے اور ان کے لیے مختص بجٹ کو صحیح طور پر استعمال کرنے کی درخواست کرنا چاہتے ہیں۔

Read More

ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع تعلیمی جامعات میں دوبارہ مظاہروں کا آغاز ہوا تو ایرانی پاسداران انقلاب نے طلبہ و طالبات کا محاصرہ کرنے کے لیے کارروائی کا آغاز کیا۔سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی رپورٹس میں پاسداران انقلاب کے مسلح اہلکار طلبہ پر حملہ کرتے ہوئے واضح نظر آتے ہیں۔

Read More

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد بابر نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا نام لیے بغیر سوال کیا کہ میں یہ ضرور پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ کو یہ یقین ہے کہ آپ کا سپہ سالار غدار ہے اور میرجعفر ہے تو ماضی میں آپ اتنی تعریفوں کے پُل کیوں باندھتے تھے، مدت ملازمت میں اتنی توسیع کیوں کررہے تھے اور اگر وہ واقعی آپ کی نظر میں غدار ہیں تو پھر آج بھی ان سے پس پردہ کیوں ملتے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ…

Read More

بی بی سی اردو کے لیے لکھا گیا آرٹیکل گالم گلوچ اور غصے میں جذبات کے اظہار کو طویل عرصے سے سنجیدہ تحقیق کے موضوع کے طور پر قبول نہیں کیا جا رہا تھا کیونکہ یہ سمجھا جاتا تھا کہ یہ محض جارحیت، زبان پر کمزور کنٹرول، یا یہاں تک کہ کم ذہانت کی علامت ہے۔ اب ہمارے پاس ایسے بہت سارے ثبوت دستیاب ہیں جو اس خیال کی تردید کرتے ہیں اور اسے ایک ایسے سنجیدہ موضوع کے طور سامنے لاتے ہیں، جس کی وجہ سے ہم جارحانہ الفاظ کی نوعیت اور طاقت پر نظر ثانی کرتے ہیں۔ چاہے…

Read More

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں تقریباً 52 ماہ شامل رہنے کے بعدپاکستان کا نام اس فہرست سے نکال دیا گیا۔ فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے سے پاکستان کیلئے غیر ملکی فنڈنگ کا حصول آسان ہو جائے گا۔ پاکستان کا نام 2018 میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ڈالا گیا تھا اور27 نکات پر عمل درآمد کیلئے ایکش پلان دیا گیا تھا، بعد ازاں پاکستان کو مزید سات اور پھر چھ نکات پر عمل درآمد کرنے کا کہا گیا تھا، ان نکات پر عمل درآمد کاجائزہ لینے کیلئے ایف اے…

Read More

توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو نااہل قرار دے دیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے توشہ خانہ کیس کا متفقہ فیصلہ سنایا۔ الیکشن کمیشن نے اپنے متفقہ فیصلے میں کہا ہے کہ ہماری رائے ہے کہ عمران خان نااہل ہیں، رکنِ قومی اسمبلی نہیں رہے، ان کی نشست خالی قرار دی جاتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد…

Read More