Browsing: افکار عالم

ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع تعلیمی جامعات میں دوبارہ مظاہروں کا آغاز ہوا تو ایرانی پاسداران انقلاب نے طلبہ و طالبات کا محاصرہ کرنے کے لیے کارروائی کا آغاز کیا۔سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی رپورٹس میں پاسداران انقلاب کے مسلح اہلکار طلبہ پر حملہ کرتے ہوئے واضح نظر آتے ہیں۔

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے چچا زاد بھائی سعود الشعلان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ مغربی ممالک کے خلاف دھمکی آمیز انداز میں بیان دے رہے ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ "مملکت ’اوپیک +‘ کے فیصلے کو بین الاقوامی تنازعات میں جانب دارانہ قرار دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس طرح کے بیانات کو مسترد کرتی ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ "اوپیک +‘ کا فیصلہ متفقہ طور پر اورخالصتا اقتصادی نقطہ نظر سے لیا گیا تھا جس کا مقصد مارکیٹوں میں طلب اور رسد کے توازن کو مدنظر رکھنا ہے اور اتار چڑھاؤ کو محدود کرتے ہوئے قیمتوں میں استحکام پیدا کرنا ہے۔”