Author: ویب ڈیسک

چند میٹھی گولیاں اور دو قطرے دوائی، ہومیو پیتھی کا ہمارے ہاں بس یہی مطلب ہے لیکن جو لوگ جانتے ہیں وہ اس کے سحر سے نکل نہیں پاتے۔ اہل دل جس طرح بابوں بزرگوں کی تلاش میں جان مار دیتے ہیں، محبان ہومیوپیتھی بھی ایسا ہی کرتے ہیں۔ بس اسی تلاش میں ڈاکٹر ارشد محمود سے ملاقات ہو گئی۔ تصوف کی طرح اس طریقہ علاج کی بنیاد بھی خلوص، محبت اور محنت سے اٹھی ہے، اس لیے عمومی تاثر یہی ہے کہ ان میٹھی گولیوں اور دوا کے چند قطروں سے مستفید ہونا ہے تو کسی بوڑھے بزرگ کو…

Read More

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یمنی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے مابین ریاض معاہدے کو یمنی عوام کی فتح اور جنگ زدہ ملک کے امن استحکام کے لیے نقطہ آغاز قرار دیا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الریاض میں معاہدے سے قبل خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت اور ان کی سرپرستی میں یمنی بھائیوں کے مابین پائے جانے والے تنازعہ کو دور کرنے کے لیے تمام تر کوششیں بروئے کار لائی گئی ہیں۔ منگل کو سعودی ولی عہد شہزادہ یمنی صدر…

Read More

لندن: اکنامک انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) کی پیش گوئی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی خارجہ اور سلامتی پالیسی پاکستانی فوج تشکیل دیتی رہے گی جبکہ تحریک انصاف حکومت کی سربراہی میں حکومتی اتحاد سے اس انتظام کو تادیر تسلیم کرتے رہنے کی توقع ہے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق معروف معاشی اخبار دی اکنامسٹ نیوزپیپر کی جڑواں کمپنی دی اکنامسٹ گروپ کے شعبہ تحقیق و تجزیہ کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ کا حوالہ دیا گیا کہ ’اس کے نتیجے میں شہری حکومت اور فوج کے تعلقات مثبت رہیں گے‘۔ مذکورہ رپورٹ میں سال 2020 سے 2024 تک کے لیے پاکستان…

Read More

بین الاقوامی ادارہ برائے سٹریٹیجک سٹڈیز ( آئی آئی ایس ایس) کے مطابق ایران مشرقِ وسطیٰ میں اثر رسوخ بڑھانے کی سٹریٹیجک کوششوں میں اپنے حریف سعودی عرب پر برتری حاصل کر رہا ہے۔ خطے میں ایران کے حریفوں نے اربوں ڈالر مغربی دنیا خصوصاً برطانیہ سے اسلحہ خریدنے میں خرچ کیے ہیں۔ لیکن ایران نے اس سے کہیں کم پیسوں میں پابندیوں میں گھرے ہونے کے باوجود خطے میں روابط کے ذریعے سٹریٹیجک برتری حاصل کی ہے۔ ایران کا شام، لبنان، عراق اور یمن کے معاملات میں کافی اثر و رسوخ ہے بلکہ کچھ ممالک میں تو وہ براہِ…

Read More

اقوام متحدہ (یو این) کے مہاجرین سے متعلق ذیلی ادارے ’یونائنٹڈ نیشنز ہائی کمشنر فار رفیوجیز‘ (یو این ایچ سی آر) نے پاکستان کی ’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان کو اپنا خیر سگالی سفیر مقرر کرلیا۔ یو این ایچ سی آر نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی کہ ماہرہ خان کو ’سفیر برائے خیر سگالی‘ کی ذمہ داریاں دے دی گئیں۔ اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم نے اداکارہ کو اپنا خیر سگالی سفیر بنائے جانے پر خوشی کا اظہار بھی کیا اور ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ اداکارہ ادارے کا مقصد اچھے انداز میں پیش…

Read More

کوئی بھی یہ ماننے کو تیار نہیں کہ مولانا فضل الرحمان جیسے زیرک سیاست دان ایک بھر پور مجمع لے کر اسلام آباد اس لیے آئے کہ خالی ہاتھ گھر چلے جائیں۔ مولانا فضل الرحمان نے اپنی تقریباً تین دہائیوں پر پھیلی سیاست کا سب سے اہم جوا کیوں اور کس کے کہنے پر کھیلا؟ کیا مولانا بغیر کسی یقین دہانی اور بغیر کسی مقصد کے اسلام آباد کی جانب چل پڑے؟ اگر مولانا کو وزیراعظم کے استعفے کے بنا ہی جانا تھا تو گذشتہ دس ماہ میں پندرہ ملین مارچ اور دس ہزار سکیورٹی اہلکار تیار کرنے کا مقصد…

Read More

مولانا فضل الرحمن کا ’آزادی‘ مارچ بالا ٓخر اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔ آزادی مارچ کے باعث ملکی سیاسی منظر نامےمیں کافی ہلچل پیدا ہو ئی ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف اور تحریکِ لبیک کے دھرنوں کے بعد اسلام آباد میں یہ تیسرا بڑا عوامی پڑاؤ ہے۔ گذشتہ دونوں تحریکیں اپنےاہداف کے حصول میں اگرچہ انتہائی محدود  حد تک کامیاب رہیں لیکن ان کی وجہ سے ملک میں جو سیاسی عدمِ استحکام پیدا ہوا، وہ ہنوز برقرار ہے۔ گذشتہ دونوں دھرنوں کے پشت بان درِ پردہ عناصر وعوامل ہماری سیاسی بحث سے محو ہوئے ہی تھے کہ ایک نئی تحریک کا…

Read More

عراق میں حکومت کے خلاف جاری عوامی احتجاج کےدوران مظاہرین نے کربلا میں ایرانی قونصل خانے کی دیوار پر اپنے ملک کا جھنڈا لہرادیا۔ عراق میں "العربیہ” کے ذرائع کے مطابق پیر کی رات اس قونصل خانے کے سامنے سیکیورٹی فورسز اور کم سےکم ایک ہزار مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں تھیں جن میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے تھے۔ عراقی وزیر اعظم عادل عبد المہدی نے اتوار کے روز مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "آپ کے احتجاج نے تینوں اعلیٰ اداروں کو اپنے موقف پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کیا ہے”۔ سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق…

Read More

عام طور پر پاکستان میں انسانی خون کے اندر موجود خلیات یا ذرات کا تذکرہ عام میڈیا اور سوشل میڈیا پر کم ہی ملتا ہے مگر گزشتہ چند دن سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل میں طبیعت خراب ہوجانے اور ان کے پلیٹلیٹس کم ہونے کی وجہ سے ہرکوئی ان پر بات کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ لیکن زیادہ تر افراد کو یہ علم نہیں کہ انسانی خون میں موجود انتہائی اہم یہ ذرات کیا ہوتے ہیں اور انسانی صحت میں ان کا کیا کردار ہوتا ہے؟ طبی ماہرین کے مطابق پلیٹلیٹس دراصل انسانی جسم کے خون میں موجود…

Read More

میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے مرض کی ابتدائی تشخیص کرلی جس میں انہیں خلیات بنانے کا نظام خراب ہونے کا مرض لاحق ہے۔ پروفیسر محمود ایاز کے مطابق خلیات بنانے کا نظام خراب ہونے سے خون میں پلیٹسلٹس کم ہوجاتے ہیں اور قوت مدافعت کم ہوجاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کو امیون تھرمبو سائیٹوپینیا کا مرض لاحق ہے جس کی وجہ سے خون میں پلیٹ لیٹس میں فوری کمی آجاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قابل علاج مرض ہے، نوازشریف کا علاج شروع کردیا گیا۔ یاد رہے کہ پیر کو نواز شریف…

Read More