Author: ویب ڈیسک

کوئی بھی یہ ماننے کو تیار نہیں کہ مولانا فضل الرحمان جیسے زیرک سیاست دان ایک بھر پور مجمع لے کر اسلام آباد اس لیے آئے کہ خالی ہاتھ گھر چلے جائیں۔ مولانا فضل الرحمان نے اپنی تقریباً تین دہائیوں پر پھیلی سیاست کا سب سے اہم جوا کیوں اور کس کے کہنے پر کھیلا؟ کیا مولانا بغیر کسی یقین دہانی اور بغیر کسی مقصد کے اسلام آباد کی جانب چل پڑے؟ اگر مولانا کو وزیراعظم کے استعفے کے بنا ہی جانا تھا تو گذشتہ دس ماہ میں پندرہ ملین مارچ اور دس ہزار سکیورٹی اہلکار تیار کرنے کا مقصد…

Read More

مولانا فضل الرحمن کا ’آزادی‘ مارچ بالا ٓخر اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔ آزادی مارچ کے باعث ملکی سیاسی منظر نامےمیں کافی ہلچل پیدا ہو ئی ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف اور تحریکِ لبیک کے دھرنوں کے بعد اسلام آباد میں یہ تیسرا بڑا عوامی پڑاؤ ہے۔ گذشتہ دونوں تحریکیں اپنےاہداف کے حصول میں اگرچہ انتہائی محدود  حد تک کامیاب رہیں لیکن ان کی وجہ سے ملک میں جو سیاسی عدمِ استحکام پیدا ہوا، وہ ہنوز برقرار ہے۔ گذشتہ دونوں دھرنوں کے پشت بان درِ پردہ عناصر وعوامل ہماری سیاسی بحث سے محو ہوئے ہی تھے کہ ایک نئی تحریک کا…

Read More

عراق میں حکومت کے خلاف جاری عوامی احتجاج کےدوران مظاہرین نے کربلا میں ایرانی قونصل خانے کی دیوار پر اپنے ملک کا جھنڈا لہرادیا۔ عراق میں "العربیہ” کے ذرائع کے مطابق پیر کی رات اس قونصل خانے کے سامنے سیکیورٹی فورسز اور کم سےکم ایک ہزار مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں تھیں جن میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے تھے۔ عراقی وزیر اعظم عادل عبد المہدی نے اتوار کے روز مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "آپ کے احتجاج نے تینوں اعلیٰ اداروں کو اپنے موقف پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کیا ہے”۔ سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق…

Read More

عام طور پر پاکستان میں انسانی خون کے اندر موجود خلیات یا ذرات کا تذکرہ عام میڈیا اور سوشل میڈیا پر کم ہی ملتا ہے مگر گزشتہ چند دن سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل میں طبیعت خراب ہوجانے اور ان کے پلیٹلیٹس کم ہونے کی وجہ سے ہرکوئی ان پر بات کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ لیکن زیادہ تر افراد کو یہ علم نہیں کہ انسانی خون میں موجود انتہائی اہم یہ ذرات کیا ہوتے ہیں اور انسانی صحت میں ان کا کیا کردار ہوتا ہے؟ طبی ماہرین کے مطابق پلیٹلیٹس دراصل انسانی جسم کے خون میں موجود…

Read More

میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے مرض کی ابتدائی تشخیص کرلی جس میں انہیں خلیات بنانے کا نظام خراب ہونے کا مرض لاحق ہے۔ پروفیسر محمود ایاز کے مطابق خلیات بنانے کا نظام خراب ہونے سے خون میں پلیٹسلٹس کم ہوجاتے ہیں اور قوت مدافعت کم ہوجاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کو امیون تھرمبو سائیٹوپینیا کا مرض لاحق ہے جس کی وجہ سے خون میں پلیٹ لیٹس میں فوری کمی آجاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قابل علاج مرض ہے، نوازشریف کا علاج شروع کردیا گیا۔ یاد رہے کہ پیر کو نواز شریف…

Read More

عراق میں مظاہرے اور احتجاج کوئی نئی چیز نہیں اور گذشتہ چند برسوں میں حکومت اور عوام دونوں اس کے عادی ہو چکے ہیں لیکن احتجاج کی حالیہ لہر اب تک کم از کم 100 جانیں لے چکی ہے جبکہ ہزاروں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اور یہ احتجاج ایک خطرناک موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔ عراقی مظاہرین اس مرتبہ صرف حکومت کے خاتمے یا کسی سیاسی رہنما کے زوال کا مطالبہ نہیں کر رہے بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ اس سیاسی نظام کو ہی لپیٹ دیا جائے جو 2003 میں صدام حسین کی حکومت کے خاتمے کے لیے امریکی…

Read More

معروف مصنفہ عمیرہ احمد کے لکھے گئے ناول پر بننے والے حمزہ علی عباسی اور سجل علی کے ڈرامے ‘الف’ کا مکمل ٹریلر اور او ایس ٹی ریلیز کردیا گیا۔ ‘الف’ کے ٹریلر میں ڈرامے کی مکمل کاسٹ کو پیش کیا گیا جس میں حمزہ علی عباسی اور سجل علی کے ساتھ احسن خان، کبریٰ خان، عثمان خالد بٹ، سلیم معراج اور سرمد صہبائی شامل ہیں۔ ‘الف’ میں حمزہ علی عباسی ‘قلب مومن’ نامی مغرور اور بے باک فلم ساز کا کردار نبھارہے ہیں جبکہ سجل علی ‘مومنہ سلطانہ’ نامی ایک ایسی لڑکی کے روپ میں نظر آئیں جو اداکارہ…

Read More

سیاست میں ایسا بھی ہو تا ہے کہ جو گڑھا آپ نے دوسروں کے لیے کھودا ہوتا ہے، ایک دن آپ اسی گڑھے میں غرقاب ہو جاتے ہیں۔ جو تیر آپ نے دشمن پر چلائے ہوتے ہیں، وہ خود اپنے سینے پر کھانے پڑتے ہیں۔ جو گالی مخالف کو دی ہوتی ہے، اس گالی کو خود ہی سہنا ہوتا ہے۔ جو الزام دوسروں کو دیا ہوتا ہے، خود اس الزام کا شکار ہونا پڑتا ہے۔ اپنے ہاں سیاست اسی تغیر و تبدل کا نام ہو کر رہ گئی ہے۔ ملکی سیاست میں حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔ مثبت رپورٹنگ…

Read More

پاکستانی ڈرامے کی سنہری روایت کا ایک اور چراغ بجھ گیا۔ عابد علی ہم سے بچھڑ گئے، اور ہم سے صرف ایک فنکار ہی جدا نہیں ہوا، بلکہ اداکاری کی تاریخ مزید سمٹ گئی۔ وہ دور، جہاں ان جیسے فنکار اپنے کام سے جنون کی حد تک مخلص تھے۔ جن کی نظر میں لگن سے کیا ہوا کام ہی وہ واحد راستہ تھا، جس کے اختتام پر مداحوں کی عزت اور احترام ان کی منتظر ہوا کرتی تھی۔ 17 مارچ 1952ء کو بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں پیدا ہونے والے عابد علی کی فنی زندگی قابلِ رشک ہے۔ کوئٹہ میں…

Read More

دنیا کا کوئی بھی خطہ جب خبروں میں آتا ہے تو جی یہ چاہتا ہے کہ خبروں اور سیاسی تجزیوں سے قطع نظر اس خطے کے ماحول اور اس کے باشندوں کی بود و باش اور ثقافت کے بارے میں بھی کچھ جانا جائے۔ ہماری یہ بھوک فکشن پوری کرتا ہے۔ کشمیر کا خطہ لسانی لحاظ سے متنوّع ہے اور کشمیری زبان کا ادب صدیوں پرانا ہے۔ بات اُردو فِکشن تک محدود کی جائے تب بھی پڑھنے کے لیے خاصا مواد موجود ہے۔ اُردو فکشن میں کشمیر کے حوالے سے آج مجھے دو نام یاد آ رہے ہیں: کرشن چندر…

Read More