Author: apwpadmin
نواک جوکووچ نے رافیل نڈال کو ٹینس کے اے ٹی پی ورلڈ ٹوور فائنلز کے سیمی فائنل مقابلوں میں باآسانی شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے اور وہ اب ان کے پاس مسلسل چوتھی بار یہ ٹائٹل جیتنے کا موقع ہے۔ سربیا سے تعلق رکھنے والے نواک جوکووچ نے ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال کو چھ، تین اور چھ، تین سے شکست دے کر دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کھیلے گئے میچوں میں جیت کے تناسب کو 23-23 سے برابر کر دیا ہے۔ ’میں مداحوں کی حمایت حاصل کرنا چاہتا ہوں‘ اس جیت کے ساتھ جوکووچ نڈال کے…
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے صدر جائلز کلارک نے پاک بھارت کرکٹ روابط کی بحالی کے لیے دونوں کرکٹ بورڈز کے سربراہان سے رابطہ کیا ہے۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان پر واضح کردیا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ کے بارے میں اس کا موقف اصولی ہے اور اب جو بھی فیصلہ ہوگا وہ پاکستانی حکومت کرے گی۔ بھارت میں نہیں کھیلنا پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت کا دورہ نہیں کرنا چاہیے: چوہدری نثار پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہر اس وقت دبئی میں ہیں جبکہ جائلز کلارک بھی…
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو ڈیورچرڈسن نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان شارجہ میں ہونے والے تیسرے ون ڈے میں پاکستانی بیٹسمینوں کے رن آؤٹ کو کھیل کا حصہ قرار دیتے ہوئے اس بارے میں کسی بھی قسم کے شک وشبہے کو مسترد کردیا ہے۔ ڈیوڈ رچرڈسن کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں شارجہ کرکٹ کے بارے میں بھی کوئی شک و شبہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ شارجہ میں کھیلا گیا تیسرا ون ڈے اسوقت سے شہ سرخیوں میں ہے جب انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے اس میچ میں پاکستان کی شکست کو مشکوک قرار…
کُلاچ سے کیلاش ایک قسط وار سفرنامہ ہے۔ کراچی سے وادی کیلاش تک کا یہ سفر ہمارے ساتھی شرجیل بلوچ نے چند منچلے خواتین و حضرات کے ساتھ طے کیا ہے۔ راستہ تو خوبصورت ہے ہی، مگر راہی بھی کم نہیں۔ یہ سفر نامہ ہر اتوار کو قسط وار شائع کیا جاتا ہے۔ پیش ہے اس سلسلے کی آخری قسط۔۔۔ مقامی لوگ اور سیاح گروپس کی شکل میں پہاڑ کے اوپر جا رہے ہیں۔ اوپر جاتی پتھریلی سیڑھیاں ہوں گی کوئی سو ڈیڑھ سو۔ چڑھتے چڑھتے جہاں سانس رکتی ہم آس پاس بنے کچے اور تاریک گھروں میں جھانکنے لگتے۔…
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر جہلم میں مبینہ توہینِ مذہب کے واقعے کے بعد کشیدگی کی فضا ہے جبکہ حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوج تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔ جہلم میں جمعے کی شب مشتعل ہجوم نے مبینہ توہینِ مذہب کے الزام کے بعد ایک فیکڑی پر حملہ کر دیا تھا جہاں وہ شخص ملازمت کرتا ہے جس پر وہاں کے ہی ایک ڈرائیور نے قرآن کو مبینہ طور پر نذرِ آتش کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جہلم واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شہر میں…
پاکستان نے بنگلہ دیش میں حزبِ مخالف کے دو رہنماؤوں کو پھانسی دیے جانے پر شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے بنگلہ دیش سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نو اپریل 1974 کو کیے جانے والے معاہدے پر عمل کرتے ہوئے مفاہمتی انداز اپنائے۔ خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب حزب اختلاف کے دو رہنماؤں صلاح الدین قادر چودھری اور علی احسن محمد مجاہد کو سنہ 1971 میں پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش کی آزادی کی تحریک کے دوران جنگی جرائم کا مرتکب ہونے ڈھاکہ کی سینٹرل جیل میں پھانسی دی گئی۔ ان…
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک مقامی صحافی حفیظ الرحمن کو قتل کر دیا ہے۔ یہ واقعہ اتوار کی صبح کوہاٹ کے علاقے کالوخان بانڈہ چوک پر پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق حفیظ الرحمن موٹر سائیکل پر اپنے دفتر جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ حفیظ الرحمن ایشیا کے نام سے اپنا اخبار شائع کرتے تھے اور نجی ٹی وی چینل…
https://www.youtube.com/watch?v=zkFP_PbYpYs