Author: apwpadmin

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر شدید مندی کے باعث 100 انڈیکس میں 1400 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1022 پوائنٹس کم ہوئے اور انڈیکس 39 ہزار 400 کی سطح تک گرگیا تاہم 12 بجے کے بعد 100 انڈیکس مزید گراوٹ کا شکار رہا اور 1400 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے باعث انڈیکس 39 ہزار پوائنٹس کی سطح تک چلاگیا۔ دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ…

Read More

واشنگٹن: امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں شدید برف باری اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، وائٹ ہاؤس اور کیپیٹل ہل کی عمارتیں برف سے ڈھک گئیں۔ سکول بند اور وفاقی ملازمین کو چھٹیوں‌ کی سہولت دیدی گئی. امریکا کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس اور کیپیٹل ہل کی عمارتیں برف سے ڈھک گئیں۔ واشنگٹن میں تعلیمی سلسلہ معطل کرتے ہوئے سکول بند اور وفاقی ملازمین کو چھٹی کی سہولت دے دی گئی۔۔ نیویارک کے سینٹرل پارک اور ٹائم سکوائر پر شہری برفباری انجوائے کرنے باہر نکل آئے۔ سوشل…

Read More

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ منظور نہیں ہے۔ ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ صحافی جمال خاشقجی کا قتل انتہائی بھیانک جرم ہے جس کی ہر سطح پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں شفاف اور آزادانہ عدالتی نظام موجود ہے اس لیے خاشقجی قتل کیس کی عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ منظور نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاشقجی قتل کیس کی تحقیقات…

Read More

پاکستانی سمیت دنیا بھر میں ذیابیطس سے آگاہی کا عالمی دن منایا گیا جب کہ عالمی ذیابیطس فیڈریشن کے مطابق دنیا بھر میں ساڑھے 42 کروڑ سے زائد افراد ذیابیطس کا شکار ہیں۔ کھانا کھانے اور پانی پی لینے کے باوجود بار بار پیاس یا بھوک لگنا، منہ کا خشک رہنا ، بے جا طور پر پیشاب آنا، مناسب کھانے کے باوجود وزن میں کمی ہوجانا، تھکاوٹ، دھندلا پن یا سر میں درد رہنے کی شکایت کی صورت میں ذیابیطس کا ٹیسٹ کرائیں۔ ماہرین ذیابیطس کےمطابق خون میں گلوکوس کی کمی سے ہارٹ اٹیک، بینائی جانا اور فالیج کا اٹیک…

Read More

امریکہ نے عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے بیٹے جواد نصراللہ اور المجاہدین بریگیڈز کو خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ امریکی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جواد نصراللہ اور المجاہدین بریگیڈز کو اس فہرست میں شامل کرنے کا مقصد انھیں ان تمام وسائل سے دور کرنا ہے جن کی مدد سے وہ دہشت گرد حملے یا ان کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔ اس فیصلے کے نتیجے میں امریکی حدود میں ان کی تمام تر اثاثوں اور مفادات پر…

Read More

کراچی: وفاقی حکومت کی جانب سے نئی ڈیپ سی فشنگ پالیسی پر عملدرآمد کے خلاف ٹرالرز اور کشتی مالکان کے احتجاج کے باعث کراچی فش ہاربر پر مچھلی کی خریدوفروخت مکمل طور پر بند ہوگئی ہے۔ فش ہاربر پر مچھلی کی آمد مکمل طور پر بند ہوجانے کے باعث مچھلی کے کاروبار سے منسلک ہزاروں افراد متاثر ہو رہے ہیں۔ ٹرالرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق فش ہاربر پر کام رک جانے کے باعث ملک کو روزانہ ایک ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ دریں اثنا پیر کو وفاقی حکام نے سندھ ٹرالرز اینڈ فشرمین ایسوسی ایشن…

Read More

سیلفی لینے کا شوق آج کل بچوں بڑوں سب کو ہے لیکن کبھی کبھی یہ سیلفیز کسی کا بڑا بھاری نقصان بھی کروا دیتی ہیں۔ ایسا ہی کچھ حال ہی میں روس میں ہوا، جہاں چار لڑکیوں نے سیلفی کے شوق میں آرٹ گیلری کا لاکھوں ڈالرز کا نقصان کردیا۔ رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ روس کے شہر یکاترن برگ کے انٹرنیشنل آرٹس سینٹر مین ایونیو میں 27 اکتوبر کو پیش آیا، جہاں نمائش کے دوران دیوار گرنے سے قیمتی فن پارے ٹوٹ گئے۔ واضح رہے کہ لڑکیوں کے سیلفی لینے کے دوران جو دیوار گری، اس پر مشہور مصوروں…

Read More

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جب کہ ابتدائی 10 بہترین بلے بازوں میں پاکستان کے صرف بابراعظم شامل ہیں جنہوں نے ایک درجہ ترقی پاکر پانچویں پوزیشن پر قبضہ کرلیا۔ ترقی پانے والوں میں قومی ٹیم کے فخر زمان بھی شامل ہیں جو گیارہویں پوزیشن پر آگئے۔ بہترین بلے بازوں کی فہرست میں بھارت کے روہت شرما دوسری اور نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر نے کیرئیر میں پہلی مرتبہ تیسری پوزیشن حاصل کی، انہوں نے پاکستان کے خلاف حال ہی میں 86 اور 86 رنز کی اننگز کھیلی…

Read More

325کروڑ کے بڑے بجٹ سے بنائی گئی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کا بزنس ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید کم ہوتاجارہا ہے، باکس آف انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق ریلیز کے پہلے روز 50 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے ریکارڈ توڑنے والی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ ریلیز کے دوسرے روز 28 کروڑ، تیسرے روز 22 کروڑ 75 لاکھ، چوتھے روز 16 کرڑ 75 لاکھ اور پانچویں روز صرف 5 کروڑ کا بزنس کرسکی ہے اور 5 دنوں میں فلم نے مجموعی طور پر 122 کروڑ 50 لاکھ کا بزنس کیا ہے۔ ریلیز سے قبل فلم کی بہت زیادہ تشہیر…

Read More

ہم میں سے اکثر لوگ روزمرہ کے کاموں حتیٰ کہ کھانے پینے ، چلنے پھرنے غرض کہ ہر کام کسی نہ کسی وہم کے تحت کرتے ہیں۔یہ کھاو ، یہ نہ کھاو۔ یہ کرو، وہ نہ کرو۔ ہم کہیں گے کہ سب کچھ کریں بس وہم نہ کریں، مندرجہ ذیل میں ایسی ہی کچھ باتیں ہیں طبی ماہرین نے جن کی وضاحت کی ہے. 1۔ گاجر کھانے سے آنکھیں تیز ہوتی ہیں گاجر کھانے سے آنکھیں تیز ہوتی ہیں، آج تک اگر آپ یہ سوچ کر گاجریں کھاتے ہیں ، تو گاجریں بیشک کھاتے رہیں لیکن اپنی سوچ تبدیل کرلیں۔گاجر…

Read More