Author: ملیحہ لودھی
مضمون نگار پاکستان کی سابق سفیر برائے امریکا، برطانیہ اور اقوام متحدہ ہیں۔ مضمون نگار سے ٹویٹر ہینڈل LodhiMaleeha@ پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
ہم ایک غیر معمولی دور میں جی رہے ہیں۔ 6 جنوری کو امریکا میں کیپیٹل ہل پر ہونے والے حملے نے ناصرف امریکا بلکہ پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ ایک ایسا صدر جو انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکاری ہو، اقتدار کی منتقلی نہ چاہتا ہو اور جو لوگوں کو کانگریس کی عمارت پر حملے کے لیے اکسائے، اس نے ناصرف امریکا کو ایک دہانے پر لاکھڑا کیا ہے بلکہ خود لوگوں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں مواخذے کے خطرے سے بھی دوچار ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اشتعال انگیز رویے کا حامل شخص…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان ہونے والے صدارتی انتخابات سخت تنازعے اور کشمکش کا شکار ہیں۔ اگر حالیہ امریکی تاریخ کی روشنی میں بات کی جائے تو یہ انتخابات سب سے زیادہ نتیجہ خیز انتخابات میں سے ایک ہوں گے۔ اس بار ہونے والی انتخابی مہمات کے دوران پُرجوش ماحول سے ہٹ کر بات کی جائے تو کئی ریاستوں میں رائے دہی کے طریقہ کار کو درپیش قانونی چیلنجز سے اس بات کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ آنے والے دنوں میں امریکا کو سیاسی ہنگامہ آرائی کا سامنا ہوسکتا ہے۔ اب جبکہ صدارتی انتخابات میں…