Author: ابتسام الٰہی ظہیر

اللہ تبارک وتعالیٰ زمان و مکان کے خالق ہیں۔ مختلف اوقات اور ایام کو اللہ تبارک وتعالیٰ نے دیگر مقامات اور اوقات کے مقابلے میں ممتاز کیا ہے۔ سرزمینِ مکہ اور مدینہ طیبہ کو اللہ تبارک وتعالیٰ نے دنیا کی تمام بستیوں پر فوقیت دی ہے۔ بیت اللہ شریف دنیا کی سب سے افضل مسجد ہے۔ اس کے بعد مسجد نبوی شریف کی عظمت کا مقابلہ دنیا کی کوئی مسجد نہیں کر سکتی۔ اسی طرح اللہ تبارک وتعالیٰ نے بہت سے ایام کو دیگر ایام کے مقابلے میں ممتاز ٹھہرایا ہے۔ رمضان المبارک کا مہینہ اس اعتبار سے خصوصی اہمیت…

Read More

اللہ تبارک وتعالیٰ سورہ التین کی آیت نمبر 3 میں ارشاد فرماتے ہیں: ”یقینا ہم نے انسان کو بہترین صورت میں پیدا کیا۔ ‘‘ اسی طرح اللہ تبارک وتعالیٰ سورہ بنی اسرائیل کی آیت نمبر 70میں ارشاد فرماتے ہیں: ”یقینا ہم نے اولادِ آدم کو بڑی عزت دی اور انہیں خشکی اور تری کی سواریاں دیں اور انہیں پاکیزہ چیزوں کی روزیاں دیں اور اپنی بہت سی مخلوق پر انہیں فضیلت عطا فرمائی۔‘‘ اللہ تبارک وتعالیٰ نے انسانوں کو دو صنفوں میں تقسیم کیا اور مردوزن دونوں کو بڑی تعداد میں پیدا کیا گیا۔ اللہ تعالیٰ سورہ نساء کی آیت…

Read More