Author: ویب ڈیسک
سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مشاہدہ کیا ہے کہ نہ تو آئین اور نہ ہی کوئی قانون ججوں یا مسلح افواج کے سینئر اراکین کو پلاٹ یا زمین کے ٹکڑوں کے حصول کا حقدار بناتا ہے۔ 9ستمبر 2018 کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے اسلام آباد کے سیکٹر ایف-14 اور ایف-15 میں وفاقی حکومت کی ہاؤسنگ اسکیموں کو ختم کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے اضافی نوٹ میں مشاہدہ کیا کہ یہ فرسودہ ہے لیکن یہ دوبارہ کہنے کی ضرورت ہے کہ ججوں کو قانون بنانے کا اختیار نہیں…
امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ کابل حکومت پاکستان کے ساتھ سائیڈ ڈیل کرسکتی ہے، جس کی طالبان کے لیے تاریخی حمایت نے طویل عرصے تک تعلقات کو امتحان میں ڈالے رکھا۔ ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ایک جانب امریکا نے طویل ترین جنگ کے خاتمے کے لیے افغانستان سے اپنی افواج کا انخلا شروع کردیا ہے جبکہ دوسری جانب طالبان اور افغان حکومت نے امن مذاکرات کا آغاز کردیا ہے جس کی رفتار خاصی سست ہے۔ افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد…
کسی ادارے سے جھگڑا نہیں، قوم کو جائز آئینی حکومت دینگے،مولانا فضل الرحمٰن اور مریم نواز کی گفتگو
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازاور پی ڈی ایم سربراہ مولانافضل الرحمٰن کے درمیان رائیونڈمیں ملاقات ہوئی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال،غداری مقدمات ، پی ڈی ایم کے لائحہ عمل اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ کسی ادارے سے جھگڑانہیں،قوم کوجائزآئینی حکومت دینگے،خواہش تھی پہلے حکمت عملی طے ہوتی،استعفوں کاآپشن رد نہیں کیاجاسکتا،قوم بیدارہوگئی،سول نافرمانی سے پہلے ہی حکومت گر جائیگی ،ووٹر کو اس کی امانت لوٹانے کیلئے میرا اور مریم نواز کا اہم کردارہوگا۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا بھارت سقوط کشمیراور وزیراعظم آزادکشمیر کیخلاف…
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، دونوں ملکوں کے وزرا کے درمیان باہمی تعلقات سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ کا اہم علاقائی و عالمی امور پر مشاورتی سلسلے کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔ وزیر…
سعودی عرب کے امریکا میں سابق سفیر اور سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ بندر بن سلطان نے کہا ہے کہ ’’فلسطینی خود دھڑوں میں منقسم ہیں۔غربِ اردن میں فلسطینی اتھارٹی غزہ کی خود ساختہ حکمراں جماعت حماس کو غدار قرار دیتی ہے۔اس صورت حال میں کوئی دوسرا ان کے نصب العین کی کیا وکالت کرسکتا ہے؟ انھوں نے ان خیالات کا اظہار العربیہ سے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا ہے۔شہزادہ بندر بن سلطان سعودی انٹیلی جنس ایجنسی کے 2012ء سے 2014ء تک ڈائریکٹر رہے تھے۔وہ 2005ء سے 2015ء تک سعودی عرب کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ رہے تھے۔ اس…
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جی 20 کے بین الاقوامی مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کام کرنے والے مذہبی اقدار فورم کا اجلاس 13 سے 17 اکتوبر کو منعقد ہو رہا ہے۔ سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے عالمی مذہبی اقدار فورم کے اجلاس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ توقع ہے کہ اس بین الاقوامی اہمیت کے حامل فورم میں عالمی رہ نماؤں، ماہرین اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی 500 سے زاید شخصیات شرکت کریں گی۔ مذہبی اقدار فورم ایک ایسی ایسوسی ایشن ہے جو پائیدار ترقی اور انسان دوستی میں…
سعودی عرب نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے حالیہ متنازع بیان کے بعد اپنے شہریوں سے ’ ترک اشیا کے بائیکاٹ‘ کا مطالبہ کردیا۔ واضح رہے کہ ترک صدر نے کہا تھا کہ کچھ خلیجی ممالک خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والی پالیسیوں پر گامزن ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق سعودی عرب کے چیمبر آف کامرس کے سربراہ عجلان العجلان نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’ہماری قیادت، ہمارے ملک اور شہریوں کے خلاف ترک حکومت کی مسلسل دشمنی کے ردعمل میں ہر سعودی تاجر اور صارف ہر چیز کا بائیکاٹ کریں۔’تحریر جاری ہے…
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف مجرمانہ سازش، بغاوت اور لوگوں کو اکسانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ ایف آئی آر میں مریم نواز سمیت دیگر لیگی قائدین کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے تھانہ شاہدرہ میں شہری بدر رشید کی مدعیت میں نواز شریف اور دیگر کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 120، 120 بی، 121، 121 اے، 123 اے، 124 اے، 153 اے اور 505 اور برقی جرائم کی روک تھام کے قانون 2016 کی شق 10 تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ مذکورہ…
مصر کے ممتاز اسلامی ادارے جامعہ الازھر کے اسکالرز نے ”اسلام پسند علیحدگی” کے حوالے سے فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون کے بیان کو ‘نسل پرستانہ’ اور ‘نفرت انگیز’ تقریر قرار دیا ہے۔ ایمینوئل میکرون نے جمعہ کو فرانس کی سیکولر کے "بنیاد پرست اسلام” کے خلاف دفاع کے منصوبوں کی نقاب کشائی کی جبکہ اس دوران انہوں نے اسلام مخالف بیان بھی دیا۔ اس پر جامعہ الازھر کی اسلامک ریسرچ اکیڈمی نے اپنے بیان میں کہا کہ میکرون نے اسلام کے خلاف جھوٹے الزامات عائد کیے جن کا اس مذہب کے اصل جوہر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ واضح رہے…
ایک سروے کے مطابق زیادہ تر پاکستانیوں کو اس بات کا خدشہ ہے کہ پاکستان کسی غلط سمت میں مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔ فرانس سے تعلق رکھنے والی سیک سروے تنظیم آئیپسوس نے پاکستان میں صارفین کے اعتماد کو اپنے سروے کا عنوان بنایا، جس کے نتائج میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہر 5 میں 4 پاکستانیوں کو یہ خدشہ ہے کہ پاکستان گزشتہ دو برس سے غلط سمت کی طرف گامزن ہے۔ سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ پاکستان میں آج جس طرح معاملات آگے بڑھ رہے ہیں، اس پر ہر 4 میں سے…