Author: ویب ڈیسک

بھارت نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ 1960ء کے سندھ طاس معاہدے کی مزید پابندی نہیں کرے گا اور اس معاہدے کو "معطل” کر رہا ہے، جب تک کہ پاکستان، جیسا کہ بھارت کا دعویٰ ہے، سرحد پار دہشت گردی کو ناقابل تردید اور مستقل طور پر ترک نہ کرے۔ یہ اعلان ایک تاریخی لمحہ ہے، کیونکہ اس سے برصغیر کی آبی سیاست میں ایک غیر یقینی اور خطرناک دور کا آغاز ہو سکتا ہے۔ گزشتہ ساٹھ برسوں کے دوران، دونوں ممالک کے مابین جنگیں، سفارتی تعطل اور کشیدہ حالات دیکھنے میں آئے، لیکن سندھ طاس معاہدہ…

اوورسیز پاکستانی کنونشن، اسلام آباد میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تقریر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کو اندرونی و بیرونی سطح پر کئی نوعیت کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ یہ تقریر نہ صرف ایک فوجی سربراہ کا خطاب تھا، بلکہ ایک ریاستی بیانیے کی وضاحت تھی جو نظریۂ پاکستان، قومی وحدت، ترقی کے سفر اور عالمی مسلم اُمہ کے ساتھ تعلق کے پہلوؤں کو ایک مربوط انداز میں سمیٹے ہوئے تھی۔ جنرل عاصم منیر نے اپنے خطاب کا آغاز دو قومی نظریے کی اساس کو دہراتے ہوئے کیا۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا…

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تہران اور واشنگٹن کے درمیان ایران کے تیزی سے آگے بڑھتے ہوئے جوہری پروگرام پر بات چیت کے لیے ہفتے کے روز عمان میں اعلیٰ سطحی مذاکرات کا آغاز ہوا ہے۔ ایرانی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی کر رہے ہیں جبکہ امریکی وفد کی نمائندگی صدر ٹرمپ کے مشرقِ وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف کر رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ عندیہ بھی دیا گیا ہے کہ اگر کوئی معاہدہ نہ ہوا تو عسکری کارروائی خارج از امکان نہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایکس…

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو ان کی زمین سے جبری طور پر بے دخل کرنے کی کسی بھی قسم کی تجویز کو سختی سے مسترد کرتے ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ یہ بات انہوں نے ترکیہ کے شہر انطالیہ میں غزہ کی صورت حال پر بلائے گئے عرب اور اسلامی وزارتی رابطہ گروپ کے مشترکہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا…

اسلام آباد میں آج ایک تاریخی قومی فلسطین کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملک کی بڑی مذہبی و سیاسی قیادت نے فلسطینی عوام پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف بھرپور آواز اٹھاتے ہوئے واضح پیغام دیا کہ غزہ میں محض جنگ نہیں بلکہ کھلی نسل کشی ہو رہی ہے۔ کانفرنس کے دوران جاری کردہ متفقہ اعلامیے میں کہا گیا کہ اب تمام مسلمانوں پر فلسطین کے حق میں جہاد واجب ہوچکا ہے۔ معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی حکومتوں پر فرض ہے کہ وہ عملی اقدامات اٹھائیں اور مظلوموں کا ساتھ دیں۔…

وفاقی حکومت کی جانب سے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے تحت "نیشنل انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر” (نِفٹیک) کے قیام کا اعلان ایک خوش آئند پیش رفت ہے—کم از کم کاغذی سطح پر۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں شدت پسندی کی نئی لہر، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی مسلسل دہشت گردانہ کارروائیاں، اور سیکیورٹی فورسز پر بڑھتے ہوئے حملے اس امر کے متقاضی ہیں کہ ریاست اب مزید وقت ضائع نہ کرے۔ شمالی وزیرستان میں اہلکاروں پر گھات لگا کر کیے جانے والے حملے، ڈیرہ اسماعیل خان اور گوادر…

اسلام آباد: (انصار عباسی) بندرگاہوں کو ان کی مکمل استعداد کے مطابق استعمال نہ کرنے، ٹیکس چوری، بدعنوانی، جعلی بلنگ، افغان تجارتی راہداری کے غلط استعمال اور ویلیو ایڈیشن کے فقدان کے باعث پاکستان کو میری ٹائم سیکٹر میں سالانہ پانچ ہزار ارب روپے (18 ارب ڈالرز) کا نقصان ہو رہا ہے۔  اعلیٰ سطح کی ٹاسک فورس کی مرتب کردہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ایک باخبر سرکاری ذریعے کا کہنا تھا کہ پورٹس کو مکمل استعداد کیساتھ استعمال نہ کرنے سے سرکاری خزانے کو 3190 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ میری ٹائیم شعبے میں ٹیکس چوری سے…

راولپنڈی کے علاقے مورگاہ میں واقع فلاحی اسکول "فریضہ” میں امتحانی نتائج اور یومِ والدین کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بچوں کی شاندار کارکردگی اور ان کے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں بچوں کی دلچسپ اور رنگارنگ پرفارمنس کے ساتھ ساتھ امتحانات کے نتائج کا اعلان بھی کیا گیا۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو اعزازی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ تقریب کے نمایاں شرکاء تقریب میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ تعلیم کی پروفیسر ڈاکٹر افشاں ہما، نیشنل…

فلکیات میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے فروری کا مہینہ ایک یادگار موقع لے کر آرہا ہے، جب نظام شمسی کے سات سیارے آسمان میں ایک سیدھی قطار میں نظر آئیں گے۔ یہ نایاب فلکیاتی منظر زمین سے دیکھنے کا ایک ایسا موقع فراہم کرے گا جو دوبارہ 2492 تک ممکن نہیں ہوگا۔ ہمارے نظام شمسی کے آٹھ بڑے سیارے سورج کے گرد اپنے اپنے مدار میں گردش کرتے ہیں، لیکن ان کی گردش کی رفتار مختلف ہوتی ہے۔ عطارد اپنے مدار کا ایک چکر صرف 88 دنوں میں مکمل کرتا ہے، جبکہ نیپچون کو سورج کے گرد اپنا…