”ٹکڑوں میں کہی گئی کہانی“ کے ساتویں حصے میں اسد محمد خاں نے، جو ٹکڑے جوڑے ہیں ان میں اپنے بھتیجے / بھائی ناصر کمال کو بھیجی گئی ای میلز بھی ہیں۔ ناصر کو بھیجی گئی ایک ای میل میں پس نوشت کا اضافہ ملتا ہے جس میں ہمارے افسانہ نگار نے اپنے آنے والے ناول سے اقتباس دینے سے پہلے اپنا نام ’اسد محمد خاں‘ نہیں بلکہ ’اسد بھائی خانوں‘ ۔ لکھا ہے۔ ناول کا یہی اقتباس ”خانوں“ کے عنوان سے ”تیسرے پہر کی کہانیاں“ کا حصہ بھی ہو گیا ہے۔ اس خانوں کے اندر ایک ندی بہتی ہے۔…
Read More