Browsing: Iran

خامنہ ای وائرس نے امریکا میں جن دوسرے سیاست دانوں کو متاثر کیا ہے،ان میں سینیٹر باب مینیڈیز اور ایوان نمایندگان کے رکن ایلیٹ اینجیل بھی شامل ہیں۔ انھوں نے حال ہی میں ایک بیان جاری کیا ہے اور اس میں ایرانی نظام کے خلاف عاید کردہ پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔حتٰی کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے متوقع صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے بھی ایران کے خلاف عاید کردہ پابندیوں میں نرمی کا مطالبہ کیا ہے۔یہ اور بات ہے کہ انھیں اس مطالبے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یہ کہا گیا ہے کہ ان کی اپیل میں کوئی وزن نہیں تھا۔

کورونا وائرس کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران میں بہت شدید ہو جانے والی موجودہ بحث یہ ہے کہ اس وائرس کا مقابلہ سائنسی تقاضوں کے مطابق کیا جائے یا پھر اس کے لیے مذہب اور عقیدے کو استعمال کیا جائے۔ اہم بات یہ بھی ہے کہ آج کے ایران میں ہونے والی یہ بحث انسانی تاریخ کی ایک بہت پرانی بحث ہے، جس میں مذہب روایتی طور پر سائنس اور سائنسی تقاضوں سے متصادم ہی رہا ہے۔