سفر میں نیند آنے سے بندہ پرسکون ہوجائے تو نعمت کی اعلیٰ ترین صورتوں میں سے ایک ہے۔ جہاز کے سفر سے الجھن وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی جارہی ہے اور اگر سفر چار پانچ گھنٹوں سے زیادہ کا ہو تو بالکل ہی کوفت طاری ہوجاتی ہے۔ سفر پر نکلنے سے قبل ہی طبیعت اضمحلال کا شکار ہو جاتی ہے۔ اسلام آباد سے کاسابلانکا کا سفر بھی میرے اعصاب پر سوار رہتا ہے۔ ویسے تو پاکستان سے کہیں بھی جانا کوئی بہت خوشگوار تجربہ نہیں ہوتا کہ پڑوس کے ممالک میں جانے کے لئے بھی پہلے دوہا، دبئی،ابوظہبی یا بینکاک…