Author: ڈاکٹر حسن الامین
لکھاری ساوتھ ایشیاء سینٹر یونیورسٹی آف پنسلوانیا اور اسٹاکٹن یونیورسٹی میں فلبرائٹ فیلو ہیں۔ سماجی تحریکات کا مطالعہ آپ کا خصوصی موضوع ہے۔
ہم اصل میں جو معاشرہ قایم کرنا چاہتے تھے وہ فاقتلوہ معاشرہ تھا۔ مبارک ہو کہ وہ قایم ہوچکا ہے۔ کیا جرنیل اور کیا سویلین، کیا سیکولر اور کیا لبرل، کیا عالم اور کیا عامی، کیا استاد اور کیا شاگرد، کیا داعی اور کیا مدعو، کیا لکھاری اور کیا فنکار، کیا عوام اور کیا اشرافیہ— سبھی نے اس آئیڈیل معاشرے کے قیام میں اپنا حصہ ڈالا۔ سب کو مبارک ہو کہ ان کا مطلوب و مقصود فاقتلوہ معاشرہ پورے آب وتاب سے ساتھ جلوہ گر ہے۔ ہمارے معاشرے کی اصل قدر فاقتلوہ ہے اور الزام، دشنام، اتہام، دوش، بہتان اور…
گذشتہ دنوں برادر عزیز ڈاکٹر عمار خان ناصر کی معیت میں چنیوٹ کے علاقہ محمدی شریف میں جانےکا اتفاق ہوا۔ اقبال انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ کے زیر اہتمام چنیوٹ کی ایک قدیم دینی درسگاہ ،جو اپنی ابتدا سے ہی دینی و عصری علوم کے امتزاج کا بہترین نمونہ ہے، جامعہ محمدی شریف میں ایک تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد ہورہا تھا۔ ادارہ کے بانیوں میں دوشخصیات مولانا محمد ذاکر ؒ اور مولانا محمد نافعؒ کا نام بالخصوص سامنے آتا ہے۔ مولانا محمد ذاکرؒ کی پہچان ان کے تلامذہ اور جامعہ محمدی شریف ہے جبکہ مولانا محمد نافع…
بروز اتوار 2 اکتوبر 2010 کو مردان شہر میں ڈاکٹر محمد فاروق خان کو ان کے کلینک کے اندر دہشت گردوں نے گولیاں مار کر شہید کردیا۔ اج ان کو اور ان کی تعلیمی، سماجی، مذہبی اور سیاسی خدمات کو یاد کرنے کا دن ہے۔ ڈاکٹر شہید ہمارے وہ ہیرو ہیں جن کے جانے سے معاشرے فکری طور پر بنجر ہو جاتے ہیں۔ ان کا ماتم اس انداز سے ہونا چاہئے جو ہمارے اندر ان اقدار کو پروان چڑھانے کا موجب بنے جن کے لئے ڈاکٹر صاحب نے اپنی زندگی داو پر لگائی۔ ڈاکٹر فاروق خان شہید کا ابائی تعلق…
ہمارے محترم دوست خورشید ندیم سجدہ سہو کے موڈ میں ہیں ،اس اجتہادی غلطی کے لیے جو انہوں نے نوازشریف جیسے سرمایہ کار کو صاحب عزیمت سمجھ کرکی کہ وہ کسی سیاسی جمود کو توڑ سکتے ہیں۔ اپنی اس اجتہادی غلطی کے اقرار میں اور اس کو درست کرنے کی امید میں خورشید صاحب نے ایک استدلال بنانے کی کوشش کی ہے، جو کہ ایسی کوئی نئی بات نہیں ہے، لیکن انہوں نے ایک پیچیدہ بنائے استدلال کے ذریعے سے اس سائنس کو دریافت کرنے کی بات کی ہے جو سماجی تبدیلیوں کے پیچھے کارفرما ہوتی ہے ۔ خورشید ندیم…