Author: عرفان صدیقی
لکھاری معروف استاد ، ماہر تعلیم ، مصنف ،دانشور ، نثر نگار ،شاعر اور صاحب طرز کالم نگار اور پاکستان کے ایوان بالا کے معزز رکن ہیں۔
شگفتہ گو شاعر، نذیر احمد شیخ کی ایک یاد گار نظم ہے۔ آندھی۔ کیا عمدہ منظر کشی ہے۔ کمال سلاست و روانی سے آندھی کا ایسا بھرپور نقشہ کھینچا ہے کہ پڑھنے والا خود کو بگولوں میں گھرا محسوس کرتا ہے اور اس کی آنکھوں میں ریت چبھنے لگتی ہے۔ کھڑکی کھڑکے، سر کی سرکے، پھڑکے روشن دانناکہ بندی کرتے کرتے، گھر سب ریگستان جھاڑو، جھاڑن، موج منائیں ان کا اپنا راجپیپا بیٹھا ڈھول بجائے، کتھک ناچے چھاج اڑتی پھرتی جھاڑی پکڑے، لوگوں کی شلوارجب تک وہ شلوار چھڑائیں رخصت ہو دستار چھجے نے جب جھٹکا کھا کر دھڑ سے…
امریکہ میں جارج ڈبلیو بش، بارک اوباما، ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن مختلف النوع سوالات کی زد میں ہیں۔ میڈیا امریکی صدور کی قبائیں نوچ رہا ہے۔ مغرب میں بھی تلخ وشیریں مباحثہ زوروں پر ہے۔ ہمارے ہاں کوئی نہیں جو ایک ڈکٹیٹر کی فدویانہ، بزدلانہ اور کنیزانہ خودسپردگی کے بارے میں کوئی معصوم سا سوال بھی پوچھے۔ ہماری قومی سلامتی کا راز یہی ہے کہ سوال مت پوچھو۔ ہم نے سقوط ڈھاکہ پر کسی کی بازپرس نہیں کی تو امریکی جنگ میں مشرف کے کردار پر کیاانگلی اٹھائیں؟ روس سے لڑنے والے مجاہدین یا امریکہ سے پنجہ آزمائی کرنے والے…