Author: ویب ڈیسک
سعودی عرب کی جامع ام القریٰ کے زیراہتمام شاہ سلمان بن عبدالعزیز اسٹڈی سینٹر نے حرم مکی شریف کی مرمت اور توسیع کی 70 نایاب تصاویر جاری کی ہیں۔ ان تصاویر میں حج کے سفر، سقایہ، رفادہ اور مشاعر مقدسہ میں حجاج کرام کو دی جانے والی سہولیات کی 150 سالہ تاریخ کی عکاسی کی گئی ہے۔ Masjid HaramMasjid Haram شاہ سلمان بن عبدالعزیز چیئر کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الشریف نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چیئر نے ڈیڑھ سو سال قبل سے آج تک مسجد حرام، حرم مکی اور مشاعرمقدسہ کی ستر نایاب تصاویر جمع…
سعودی عرب نے عالمی برادری کو باور کرایا ہے کہ ایران نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ افکارپاک کے مطابق منگل کے روز ایران کے بارے میں سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں سعودی عرب کی طرف سے بھی ایران کے علاقائی اور عالمی تخریبی کردار کے حوالے سے ایک پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔ سعودی عرب نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ ایران خطے میں توسیع پسندانہ عزائم پرعمل پیرا ہے۔ سعودی عرب کی طرف سے سلامتی کونسل کے اجلاس میں پیش کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ تہران کا…
پاک فوج میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ایک خاتون افسر کو پہلی مرتبہ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی میڈیکل کور سے وابستہ میجر جنرل نگار جوہر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نگار جوہر لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والی پہلی خاتون افسر ہیں، ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو سرجن…
کئی ناقدین کا کہنا ہے کہ کپتان کی پارٹی شدید اختلافات کا شکار ہے لیکن اس خلشفار کے باوجود بھی پی ٹی آئی کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں کیونکہ ‘طاقتور حلقے‘ کپتان کے ساتھ ہیں۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ مرکزی قیادت کی آپس کی لڑائی نے پی ٹی آئی کے اصلاحاتی ایجنڈے کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہ محمود، جہانگیر ترین اور اسد عمرکے اختلافات نے سیاسی طبقے کو گیم سے آوٹ کر دیا اور خالی ہونے والی جگہ کو غیر سیاسی افراد نے پُر کیا۔ فواد…
سعودی عرب نے اس مرتبہ حج بیت اللہ کے موقع پر عازمین کے تحفظ اور کرونا وائرس کی وَبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مختلف اقدامات کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب نے سوموار کو کرونا وائرس کی وَبا کے پیش نظر محدود پیمانے پر حجِ بیت اللہ کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ دنیا بھر سے ہر سال قریباً 25 لاکھ فرزندان توحید حج کے لیے حجازِ مقدس میں آتے ہیں مگر اس مرتبہ سعودی حکومت نے محدود پیمانے پر حج کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے اور صرف سعودی عرب میں مقیم مختلف ممالک…
انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے کیس میں حافظ عبدالرحمٰن مکی سمیت جماعت الدعوۃ کے 3 دیگر رہنماؤں پر فرد جرم عائد کردی۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق عدالرحمٰن مکی اور دیگر رہنماؤں ملک ظفر اقبال، یحییٰ عزیز اور عبدالسلام کی جانب سے صحت جرم سے انکار کیا گیا۔ جس کے بعد عدالت نے پروسیکیوشن (استغاثہ) کو 10 جون تک گواہان کو پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ خیال رہے کہ جماعت الدعوۃ کے ان رہنماؤں کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سخت سیکیورٹی اقدامات کیے گئے تھے۔تحریر جاری ہے یاد رہے کہ محکمہ انسداد دہشت…
ایک معمولی سی احتیاط نئے نوول کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کرسکتی ہے بلکہ اس کے پھیلاؤ کو بھی محدود کرسکتی ہے۔ اس وائرس پر تحقیق کرنے والے سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ انہوں نے دریافت کرلیا ہے کہ فیس ماسکس سے کیسے وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں کیسے مدد مل سکتی ہے۔ امریکا کی نارتھ کیرولائنا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ وائرس سب سے پہلے ناک کے اندرونی نظام کو متاثر کرتا ہے اور پھر زیریں نظام تنفس میں اپنی نقول بناتا ہے، تاہم اکثر اوقات یہ پھیپھڑوں میں پھنس جاتا ہے اور سنگین نتائج کا باعث بنتا…
امریکا اس وقت احتجاج کے سخت دور سے گزر رہا ہے لیکن یہ اس کے لیے نیا نہیں ہے۔ مساوی انسانی حقوق اور انصاف کے حصول کے لیے سیاہ فام امریکی عوام کئی مرتبہ سڑکوں پر آئے ہیں اور اس وقت تک پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھا جب تک اپنے جائز مطالبات منوا نہیں لیے۔ یہ ان کی آواز کی پختگی اور مطالبات کی سچائی کا ہی نتیجہ ہے کہ آج سفید فام امریکی پولیس گھٹنوں پر بیٹھ کر سرنگوں ہیں اور سیاہ فام عوام سے معافی مانگ رہے ہیں امریکا کی اس سرزمین نے ایسا وقت بھی دیکھا ہے…
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے انسانی حقوق کے مستقل آزاد کمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل قانون مسترد کردیا۔ او آئی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بھارت کا نیا ڈومیسائل قانون او آئی سی اور سلامتی کونسل قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ او آئی سی کمیشن نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے بھارت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ بھی کردیا۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔ او آئی سی کمیشن کے مطابق بھارتی حکومت کے مقبوضہ کشمیر…
امریکا نے ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی پر ’سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی‘ کا الزام لگا کر پابندی عائد کردی۔ خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق واشنگٹن کی جانب سے پاسداران انقلاب ایران (آئی آر جی سی) کے صوبائی کمانڈر اور لا انفورسمنٹ فورس (ایل ای ایف) کے اعلیٰ عہدیداروں سمیت 7 افراد پر بھی پابندی لگادی۔ امریکی حکام نے الزام لگایا کہ متعدد ایرانی کمپنیاں ’توانائی، تعمیرات، ٹیکنالوجی، سروسز اور بینکنگ انڈسٹری میں ملوث ہیں۔ امریکی سیکریٹری خزانہ اسٹیون میوچن نے کہا کہ ایرانی حکومت جسمانی اور نفسیاتی زیادتیوں کے ذریعے ایرانی عوام کے…