Author: ویب ڈیسک

پاکستان میں قائم سعودی سفارت خانے نے ملائیشیا سمٹ میں وزیراعظم عمران خان کی عدم شرکت میں سعودی عرب کے کردار کے حوالے سے پھیلائی جانے والی گمراہ کن خبروں کی پرزور تردید کی ہے۔ افکارپاک کے مطابق سعودی عرب کے سفارت خانہ نے ملائیشیا سمٹ سے متعلق سعودی کردار کے حوالے سے پاکستان میں میڈیا پر چلنے والی بے بنیاد خبر کی تردید کردی ہے۔ سعودی سفارت خانہ کی طبرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات گہرے تذویراتی ہیں جواعتماد، افہام وتفہیم اورباہمی احترام پرقائم ہیں۔ مزید کہا گیا کہ…

Read More

کل جمعرات کو جرمن پارلیمنٹ میں لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ پر پابندیاں عاید کرنے سے متعلق ایک بل پر رائے شماری کی گئی جس میں یہ بل بھاری اکثریت سے منظور کرلیا گیا ہے۔ جرمنی کی دونوں حکمراں جماعتوں نے لبنانی حزب اللہ پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے یورپی یونین پر بھی زور دیا ہے کہ وہ حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرے۔ پارلیمنٹ میں قدامت پسند جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی پارٹی کے ترجمان میتھیاس مڈلبرگ نے کہا ہے کہ سوشل ڈیموکریٹس پارٹی کے ساتھ مل کر حزب اللہ کے…

Read More

سوشل میڈیا پر شوبز شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنانا کوئی بڑی بات نہیں اور اس بار بھی ’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان کو ایک ٹوئٹ پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ماہرہ خان نے ایک ٹوئٹ کی جس پر مومل نامی خاتون نے انتہائی نامناسب کمنٹ کیا۔ مومل نامی ٹوئٹر ہینڈل سے اداکارہ کو مخاطب ہوتے ہوئے کمنٹ دیا گیا کہ ’ ان جیسی اداکاراؤں کو فوجی افسر ہی ڈراموں میں اعلیٰ کردار دلواتے ہیں، اس لیے ہی وہ نمک حلالی کرتی ہیں، ورنہ ان جیسی 2 ٹکے کی عورتوں کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی‘۔ مومل نامی خاتون کے…

Read More

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 17 جنوری 2019 کو سبکدوش ہونے والے اپنے پیش رو چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے اعزاز میں منعقدہ فل کورٹ ریفرنس کے موقع پر ‘ازخود نوٹس کا استعمال’ کم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ بھی کیا تھا کہ وہ اپنے پیش رو کی جانب سے شروع کیے گئے کاموں کو جاری رکھیں گے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی جانب سے ازخود نوٹس لینے کے اختیار کو کم سے کم استعمال کرنے کے اعلان پر جہاں ایک جانب وکلا اور سینئر قانون دان سب ہی حیران تھے وہیں ان کے…

Read More

اکتوبر سے عراق بھر میں حکومت مخالف احتجاج ہو رہے ہیں۔ ان مظاہروں میں معاشرے کے ہر طبقہ فکر کے لوگ شامل ہوتے ہیں لیکن ان میں غیر معمولی بات یہ ہے کہ روایتی انداز کے برعکس مردوں کے بجائے یہاں مظاہرین کی رہنمائی خواتین کر رہی ہیں۔ عراق کے دارالحکومت بغداد کی دیواروں پر خواتین کی تصاویر بنائی گئی ہیں اور اس طرح معاشرے میں خواتین کی اہمیت کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔ بغداد کا تحریر سکوائر، جو مظاہروں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، عدم تعاون کی ایک تخلیقی علامت میں تبدیل ہو چکا ہے۔ دیواروں پر یہ…

Read More

پاکستان کے سابق آرمی چیف اور صدر پرویز مشرف نے ایک بار صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اپنے مخصوص انداز میں کہا تھا ’فوج میرے ساتھ ہے، اگر میں یونیفارم میں نہ بھی ہوا تب بھی فوج میرے ساتھ ہو گی، یہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں۔‘ سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی اور سنگین غداری کے مقدمے کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے گذشتہ روز انھیں سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے۔ اس سزا پر سیاسی حلقوں، تجزیہ کاروں اور سوشل میڈیا پر مختلف قسم کا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے لیکن تاحال…

Read More

سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی اور سنگین غداری کے مقدمے کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے انھیں سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی شخص کو آئین شکنی کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔ جسٹس سیٹھ وقار، جسٹس نذر اکبر اور جسٹس شاہد کریم پر مشتمل خصوصی عدالت نے یہ مختصر فیصلہ منگل کی صبح سنایا۔ یہ ایک اکثریتی فیصلہ ہے اور بینچ کے تین ارکان میں سے دو نے سزائے موت دینے کا فیصلہ کیا جبکہ ایک رکن نے اس سے اختلاف کیا۔…

Read More

معیشت، ملازمت اور کاروبار میں خواتین کو با اختیار بنانے کے حوالے سے سعودی عرب کی حالیہ پالیسیاں غیر معمولی حد تک حوصلہ افزا ہیں۔ کاروبار اور ملازمت کے میدان میں خواتین کو مالی طور پر سپورٹ کرنے والے ممالک میں عالمی سطح پر سر فہرست ہے۔ سعودی عرب میں ملازم پیشہ خواتین اور ان کے بچوں کی بہبود کے لیے قائم کردہ پروگرامات ‘قرہ’ اور ‘وصول’ ان خواتین اور ان کے بچوں کی ٹرانسپورٹ اور دیگر ضروری اخراجات کا 80 فی صد ادا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تکامل ہولڈنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر خالد الیمانی نے…

Read More

پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں دہشت گرد حملے کو5 سال بیت گئے، سفاک حملہ آوروں نے اسکول پرنسپل طاہرہ قاضی سمیت 150 کے قریب طلبہ اور اساتذہ کو شہید کیا تھا۔ اس سانحے نے پوری قوم کو دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لیے متحد کیا اور سیکورٹی اداروں نے کامیاب کارروائیاں کرکے وطن کو دہشت گردوں سے پاک کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔ پاکستان کی تاریخ میں 16 دسمبر 2014 وہ بدقسمت دن تھاجس نے ہر محب وطن پاکستانی کو دلگیر و اشکبار کیا، یہ وہ دن تھا جس کا سورج حسین تمناؤں اور دلفریب…

Read More

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نےپاکستان کو معاشی بحران سے نکلنے میں مدد دینے کے لیے 5 ارب ڈالرز کے ڈپوزٹس کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی ہے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے 5 ارب ڈالرز کے ڈپوزٹس کی تاریخ میں توسیع کے بعد پاکستانی حکام ریاض اور ابوظہبی سے ڈپوزٹس کو قرض میں بدلنے کی نئی درخواست کریں گے، آئی ایم ایف کے 6 ارب ڈالرز کے ایکسٹینڈر فنڈ فیسیلٹی(ای ایف ایف) کے تحت پاکستان کو سعودی عرب، یو اے ا ی، چین اور دیگر اہم ادھار دینے والے ممالک کے ڈپوزٹس اور دوطرفہ…

Read More