Author: ویب ڈیسک
پاکستانی ڈرامے کی سنہری روایت کا ایک اور چراغ بجھ گیا۔ عابد علی ہم سے بچھڑ گئے، اور ہم سے صرف ایک فنکار ہی جدا نہیں ہوا، بلکہ اداکاری کی تاریخ مزید سمٹ گئی۔ وہ دور، جہاں ان جیسے فنکار اپنے کام سے جنون کی حد تک مخلص تھے۔ جن کی نظر میں لگن سے کیا ہوا کام ہی وہ واحد راستہ تھا، جس کے اختتام پر مداحوں کی عزت اور احترام ان کی منتظر ہوا کرتی تھی۔ 17 مارچ 1952ء کو بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں پیدا ہونے والے عابد علی کی فنی زندگی قابلِ رشک ہے۔ کوئٹہ میں…
دنیا کا کوئی بھی خطہ جب خبروں میں آتا ہے تو جی یہ چاہتا ہے کہ خبروں اور سیاسی تجزیوں سے قطع نظر اس خطے کے ماحول اور اس کے باشندوں کی بود و باش اور ثقافت کے بارے میں بھی کچھ جانا جائے۔ ہماری یہ بھوک فکشن پوری کرتا ہے۔ کشمیر کا خطہ لسانی لحاظ سے متنوّع ہے اور کشمیری زبان کا ادب صدیوں پرانا ہے۔ بات اُردو فِکشن تک محدود کی جائے تب بھی پڑھنے کے لیے خاصا مواد موجود ہے۔ اُردو فکشن میں کشمیر کے حوالے سے آج مجھے دو نام یاد آ رہے ہیں: کرشن چندر…
امریکی ایوان نمائندگان کی ایشیا ذیلی کمیٹی، جنوبی ایشیا میں انسانی حقوق کی صورت حال پر جلد سماعت کرے گی، جس میں مسئلہ کشمیر میں جاری انسانی بحران پرتوجہ مرکوز ہوگی۔ مقبوضہ کشمیرکی حیثیت یکطرفہ تبدیل کرنے کے لیےبھارت کی انسانیت سوزپالیسی خود مودی سرکار ہی کے گلے پڑگئی ہے۔ امریکی کانگریس کی امور خارجہ کمیٹی میں مسئلہ کشمیر پر اب جلدبات کی جائے گی۔ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر ایک اور بڑی سفارتی کامیابی، امریکی کانگریس کی خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی میں مسئلہ کشمیر اٹھانے کی راہ ہموار ہوگئی۔ ایوان نمائندگان کی ایشیاذیلی…
تمام والدین کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی زندگی میں ہی اپنے بچوں کو شادی کے بندھن میں بندھتا ہوا دیکھیں۔ اسی لیے جب ان کے بچے (خواہ وہ بیٹا ہو یا بیٹی) بالغ اور شادی لائق ہوجاتے ہیں تو بس پھر وہ اسی حوالے سے سوچتے رہتے ہیں۔ ہمارے معاشرے میں والدین اپنے بچوں کے جیون ساتھی کے انتخاب میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ والدین کے اپنے خواب، ان کی اپنی خواہشات اور تمنائیں ہوتی ہیں۔ اکثر اوقات تو وہ اپنے بیٹے یا اپنی بیٹی کے لیے آئیڈیل جیون ساتھی کا خاکہ بھی ذہن میں…