Author: ویب ڈیسک

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق سے متعلق کونسل میں پاکستان کو ایک مرتبہ چن لیا گیا ہے، پاکستان اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف اسے بڑی سفارتی کامیابی قرار دے رہا ہے۔ منگل 13 اکتوبر کو اقوام متحدہ کی 193 ارکان پر مشتمل جنرل اسمبلی میں ہیومن رائٹس کونسل کی چار نشستوں کے لیے رائے دہی ہوئی، جس میں پاکستان کو 169 ووٹ ملے اور یوں پاکستان آئندہ تین برس کے لیے اس کونسل کا رکن منتخب ہوگیا ہے، جس کی مدت جنوری 2021 سے شروع ہوگی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے مذکورہ انتخاب کے بعد…

یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ جسم چاہے جتنا بھی مضبوط ہو اگر دماغی طور پر کمزور ہو تو دنیا میں آگے بڑھنے یا روشن مستقبل کا تصور تک ممکن نہیں مگر ذہنی صلاحیت کو عروج پر پہنچانے کے لیے کوئی جادوئی گولی تو دستیاب نہیں تاہم کچھ عام چیزیں ضرور یہ کمال کرسکتی ہیں۔ جی ہاں کچھ عادات دماغی افعال کو بہتر بنا کر عمر بڑھنے کے ساتھ ذہنی تنزلی سے تحفظ فراہم کرتی ہیں جبکہ کسی ٹاسک کے دوران توجہ مرکوز کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ تو ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر ایسی…

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں شہید کیے گئے مولانا ڈاکٹر محمد عادل خان کی عمر 63 سال تھی، مرحوم عالم اسلام کے معروف علمی شخصیت شیخ الحدیث مولانا سلیم اللّٰہ خان کے بڑے صاحبزادے تھے۔ 1973 میں دینی درسگاہ جامعہ فاروقیہ سے ہی سند فراغت حاصل کی، کراچی یونیورسٹی سے 1976 میں بی اے ہیومن سائنس، 1978میں ایم اے عربی اور 1992 میں اسلامک کلچر میں پی ایچ ڈی کی، 1980ء( اردو انگلش اور عربی ) میں چھپنے والے رسالے الفاروق کے تاحال ایڈیٹر رہے۔ تحریک سواد اعظم میں اپنے والد محترم مولانا سلیم اللّٰہ خان کے شانہ…

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مشاہدہ کیا ہے کہ نہ تو آئین اور نہ ہی کوئی قانون ججوں یا مسلح افواج کے سینئر اراکین کو پلاٹ یا زمین کے ٹکڑوں کے حصول کا حقدار بناتا ہے۔ 9ستمبر 2018 کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے اسلام آباد کے سیکٹر ایف-14 اور ایف-15 میں وفاقی حکومت کی ہاؤسنگ اسکیموں کو ختم کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے اضافی نوٹ میں مشاہدہ کیا کہ یہ فرسودہ ہے لیکن یہ دوبارہ کہنے کی ضرورت ہے کہ ججوں کو قانون بنانے کا اختیار نہیں…

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ کابل حکومت پاکستان کے ساتھ سائیڈ ڈیل کرسکتی ہے، جس کی طالبان کے لیے تاریخی حمایت نے طویل عرصے تک تعلقات کو امتحان میں ڈالے رکھا۔ ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ایک جانب امریکا نے طویل ترین جنگ کے خاتمے کے لیے افغانستان سے اپنی افواج کا انخلا شروع کردیا ہے جبکہ دوسری جانب طالبان اور افغان حکومت نے امن مذاکرات کا آغاز کردیا ہے جس کی رفتار خاصی سست ہے۔ افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد…

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازاور پی ڈی ایم سربراہ مولانافضل الرحمٰن کے درمیان رائیونڈمیں ملاقات ہوئی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال،غداری مقدمات ، پی ڈی ایم کے لائحہ عمل اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ کسی ادارے سے جھگڑانہیں،قوم کوجائزآئینی حکومت دینگے،خواہش تھی پہلے حکمت عملی طے ہوتی،استعفوں کاآپشن رد نہیں کیاجاسکتا،قوم بیدارہوگئی،سول نافرمانی سے پہلے ہی حکومت گر جائیگی ،ووٹر کو اس کی امانت لوٹانے کیلئے میرا اور مریم نواز کا اہم کردارہوگا۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا بھارت سقوط کشمیراور وزیراعظم آزادکشمیر کیخلاف…

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، دونوں ملکوں کے وزرا کے درمیان باہمی تعلقات سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ کا اہم علاقائی و عالمی امور پر مشاورتی سلسلے کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔ وزیر…

سعودی عرب کے امریکا میں سابق سفیر اور سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ بندر بن سلطان نے کہا ہے کہ ’’فلسطینی خود دھڑوں میں منقسم ہیں۔غربِ اردن میں فلسطینی اتھارٹی غزہ کی خود ساختہ حکمراں جماعت حماس کو غدار قرار دیتی ہے۔اس صورت حال میں کوئی دوسرا ان کے نصب العین کی کیا وکالت کرسکتا ہے؟ انھوں نے ان خیالات کا اظہار العربیہ سے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا ہے۔شہزادہ بندر بن سلطان سعودی انٹیلی جنس ایجنسی کے 2012ء سے 2014ء تک ڈائریکٹر رہے تھے۔وہ 2005ء سے 2015ء تک سعودی عرب کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ رہے تھے۔ اس…

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جی 20 کے بین الاقوامی مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کام کرنے والے مذہبی اقدار فورم کا اجلاس 13 سے 17 اکتوبر کو منعقد ہو رہا ہے۔ سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے عالمی مذہبی اقدار فورم کے اجلاس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ توقع ہے کہ اس بین الاقوامی اہمیت کے حامل فورم میں عالمی رہ نماؤں، ماہرین اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی 500 سے زاید شخصیات شرکت کریں گی۔ مذہبی اقدار فورم ایک ایسی ایسوسی ایشن ہے جو پائیدار ترقی اور انسان دوستی میں…

سعودی عرب نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے حالیہ متنازع بیان کے بعد اپنے شہریوں سے ’ ترک اشیا کے بائیکاٹ‘ کا مطالبہ کردیا۔ واضح رہے کہ ترک صدر نے کہا تھا کہ کچھ خلیجی ممالک خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والی پالیسیوں پر گامزن ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق سعودی عرب کے چیمبر آف کامرس کے سربراہ عجلان العجلان نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’ہماری قیادت، ہمارے ملک اور شہریوں کے خلاف ترک حکومت کی مسلسل دشمنی کے ردعمل میں ہر سعودی تاجر اور صارف ہر چیز کا بائیکاٹ کریں۔’تحریر جاری ہے‎…