Author: ویب ڈیسک

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے مریم نواز کے ساتھ ہونے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کا عذر اب بدتر از گناہ ہے، قبول نہیں کیا جاسکتا، اپوزیشن یکسو نہ ہوسکی اس لیے خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے بیان میں کہاکہ سیاست میں ہم ان رویوں کی مذمت کرتے ہیں نیب کی بھی مذمت کرتے ہیں، نیب اب بہانے بنارہا ہے کہ ہم نے صرف مریم نواز کو بلایا تھا۔ سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ نیب کے ذریعے اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوشش…

شمالی نائیجیریا میں ایک شرعی عدالت نے ایک موسیقار اور گلوکار کو نغمے میں بعض نازیبا الفاظ کے استعمال پر توہین رسالت کے جرم میں پھانسی کی سزا سنائی ہے۔ نائیجیریا کی ریاست کانو میں ایک شرعی عدالت نے 22 سالہ موسیقار اور گلوکار یحیی امینو شریف کو توہین رسالت کا قصوروار قرار دیتے ہوئے انہیں موت کی سزا سنائی ہے۔ شرعی عدالت نے امینو شریف کو ان کے ایک نغمے میں پیغمبر اسلام محمد صل اللہ علیہ وسلم کے لیے توہین آمیز الفاظ کے استعمال کا مرتکب پایا اور انہیں پھانسی کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے تاہم انہیں…

امریکی عدالت نے سابق سعودی انٹیلی جنس ایجنٹ کی جانب سے دائر مقدمے میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔ سابق سعودی انٹیلی جنس ایجنٹ کو مبینہ طور پر ناکام قاتلانہ حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ قطری نشریاتی ادارے ‘الجزیرہ’ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کولمبیا کی ضلعی عدالت نے سعد الجبری کی جانب سے مقدمہ دائر کرنے کے ایک روز بعد محمد سلمان کو طلبی کا نوٹس جاری کیا۔ مقدمے میں سعد الجبری نے سعودی ولی عہد پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے اپنے قاتل اسکواڈ کو کینیڈا…

پنجاب اسمبلی سے پندرہ روز قبل منظور کیے گئے تحفظ بنیاد اسلام بل پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے متعدد سنی مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما نے مشاورت کی۔ شرکاء میں مولانا زاہدالراشدی، لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید پراچہ ، مولانا محمد احمد لدھیانوی، سید کفیل بخاری، حافظ عبد الغفار روپری، مولانا الیاس چنیوٹی، قاری زوار بہادر، حافظ ابتسام الٰہی ظہیر، حافظ اسد عبید اور دیگر شامل تھے،جبکہ میزبانی مولانا عبد الرؤف فاروقی نے کی۔ اجتماع کی صورت میں کی جانے والی پریس کانفرنس میں فیصلوں کا اعلان…

جرمنی میں صحت بخش ‘سنہرا دودھ‘ تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے لیکن یہ ہے کیا؟ آپ کو شاید تعجب ہو، سنہرا دودھ دراصل ہلدی ملے دودھ کو کہتے ہیں، جسے برصغیر کے لوگ صدیوں سے استعمال کر رہے ہیں۔ بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش جیسے جنوبی ایشیائی ممالک میں اندرونی چوٹوں اور جسمانی درد کی صورت میں ہلدی ملے دودھ کا استعمال عام بات ہے۔ لیکن اس قدیمی آیورویدک نسخے کا استعمال جرمنی اور دیگر یورپی ممالک میں بھی بڑھ رہا ہے۔ یورپ میں ‘سنہرے دودھ‘ کو متبادل طریقہ علاج کے ساتھ ساتھ اس کی غذائی خصوصیات کے…

سعد الجابری سابق سعودی ولی عہد محمد بن نائف کے قریبی ساتھی رہ چکے ہیں۔ سن دو ہزار سترہ میں محمد بن سلمان نے بن نائف کو ان کے عہدے سے ہٹا کر جیل میں ڈال دیا تھا۔ تب الجابری وہاں سے اپنی جان بچا کر کینیڈا میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان کے خلاف عدالتی کارروائی کا امکان جہاں بڑھتا جارہا ہے، وہیں ان الزامات سے ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ الجابری نے واشنگٹن ڈی سی کی ایک عدالت میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور…

یاس، ناامیدی، نامرادی، ناکامی، ظلم وجبر، زباں بندی، جبری خاموشی، معاشی تنگدستی، تعلیمی تعطل، تجارتی جمود، سیاسی بے اختیاری، آئینی پامالی، حقوق کی نیلامی۔ اگر بھارت کے زیرِ تسلط جموں و کشمیر کے گزشتہ ایک سال کے سفر کو مختصراً بیان کرنا ہو تو یہ الفاظ کافی ہیں۔ وہ کہتے ہیں نا کہ آنے والے واقعات اپنی آمد کا اعلان پہلے ہی کردیتے ہیں، تو جموں وکشمیر کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔ دراصل دائیں بازو کی ہندو انتہا پسند جماعت بھارتیہ جتنا پارٹی (بی جے پی) جب 2014ء میں برسرِ اقتدار آئی تب سے ہی کشمیر میں یہ وسوسے…

’جو ریاست اپنے شہریوں کو اپنے لیے بامقصد بنانے کی غرض سے انکا قد کاٹھ گھٹا کر بونا بنائے کہ شاید ایسا کرنے سے وہ زیادہ مودب ہو جائیں گے، جلد اس ریاست پر کھلے گا کہ بونوں کے بل پے عظیم منزلیں مسخر نہیں کی جا سکتیں۔‘ یہ قول فلسفی جان سٹیورٹ مل کا ہے جسے پاکستان کی سپریم کورٹ کے جسٹس مقبول باقر نےمسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی درخواست ضمانت سے متعلق تفصیلی تحریری فیصلے کے آغاز پر نقل کیا ہے۔ 87 صفحات پر مشتمل فیصلے میں جسٹس مقبول باقر نے لکھا ہے کہ…

بھارت کے زير انتظام کشمير ميں سالہا سال سے چلا آ رہا مسلح تنازعہ اور حاليہ برسوں ميں ہونے والی پيشرفت مقامی بچوں کی جسمانی اور ذہنی صحت بری طرح متاثر کر رہی ہے۔ اقوام متحدہ نے اس صورت حال پر تشويش ظاہر کی ہے۔ ايک کمسن بچہ اپنے دادا کی لاش پر بيٹھا ان کی ہلکی سی سرسراہٹ کا منتظر دکھائی ديتا ہے۔ پچھلے ہفتے منظر عام پر آنے والی اس تصوير نے مسلح کشميری تنازعے کے ایک اور مختلف پہلو کی طرف توجہ مبزول کرائی۔ عليحدگی پسندوں اور بھارتی سکيورٹی فورسز کی لڑائی ميں کشمير کے خطے ميں…

لیبیا کے مسلح تنازع میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے انتہائی منافع بخش تجارتی سودے حاصل کرنے کا موقع پا لیا۔ ان سودوں کو ترکی کی کمپنیوں کے سپرد کر دیا گیا جن میں ایردوآن کے خاندان کے افراد اور ترکی کے صدر کے مقرّب افراد کی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ انقرہ حکومت کی کوشش ہے کہ وہ طرابلس میں وفاق حکومت کے ساتھ سمجھوتوں کے ذریعے لیبیا میں منصوبوں کے بڑے حصے کو ترک کمپنیوں کو نواز دے۔ ان میں تعمیرات اور توانائی کے شعبے خاص طور پر شامل ہیں۔ اس سلسلے میں تازہ ترین اقدام منگل…