Author: ویب ڈیسک
اقوام متحدہ (یو این) کی خواتین سے متعلق ذیلی تنظیم (یو این ویمن) نے ہر سال منائے جانے والے ’خواتین اور لڑکیوں کے سائنسی عالمی دن‘ کے موقع پر نمایاں خدمات سر انجام دینے والی سائسندان خواتین کی فہرست شائع کی۔ اقوام متحدہ کی جانب سے مذکورہ فہرست رواں ماہ 11 فروری کو ’عالمی یوم سائنس برائے خواتین و لڑکیوں‘ کے موقع پر شائع کی گئی، جس میں ایران اور چین سمیت دنیا کے 7 ممالک کی خواتین کو شامل کیا گیا۔ اقوام متحدہ ہر سال 11 فروری کو ’عالمی یوم سائنس برائے خواتین‘ مناتا ہے، اس دن کو منانے کا…
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں مانتا ہوں کہ آٹا اور چینی ہماری کوتاہی سے مہنگے ہوئے، اس معاملے کی تحقیقات ہورہی ہیں۔ تقسیم صحت انصاف کارڈ کی تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ آٹا اور چینی مہنگے ہونے کی تحقیقات ہو رہی ہیں کہ کس نے فائدہ اٹھایا، میرا وعدہ ہے چیزیں مہنگی کرکے پیسے بنانے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت مہم چلائی جارہی ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ٹی وی چینلز کے لوگ مائیک پکڑ کر پہنچ جاتے ہیں،…
سعودی عرب میں متعین چین کے سفیر چن وی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے فراہم کردہ امداد نے چینی طبی عملے کو ‘کرونا’ وائرس سے نمٹنے میں بھرپور مدد فراہم کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی امداد ‘کرونا’ وائرس سے نمٹنے میں چینی عوام کی معنوی طورپر مدد کی ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹکے مطابق چینی سفیر نے ان خیالات کا اظہار شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے ساتھ چھ معاہدوں دستخط کے موقع پر کیا۔اس موقعے متعدد عالمی تنظیموں کی طرف سے بھی چین کو ‘کرونا’ وائرس سے نمٹنے کے لیے طبی آلات…
پبلک ہیلتھ اور وبائی امراض پر قابو پانے اور انہیں جڑ سے ختم کرنے کے ماہر ڈاکٹر رانا محمد صفدر کو حال ہی میں دوبارہ پولیو کے خاتمے کے پروگرام کا نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ ملک سے پولیو کیسز کو کم کرنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں، ان کی خدمات کے عوض ہی 2018 تک پاکستان میں صرف 8 کیسز باقی رہ گئے تھے جن کی 2014 تک تعداد 306 تک تھی۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر پولیو ویکسین کے حوالے سے پاکستانی والدین کی جانب سے پوچھے جانے والے…
ڈبلیو ایچ او کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے اب تک ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور اس وبا سے نمٹنے کے لیے فوری تیاری کی ضرورت ہے۔ اس ادارے کے سربراہ ٹیڈروز ایڈہانوم گيبریئس کا کہنا تھا، ’’سیاسی، معاشی اور سماجی سطح پر ہلچل پیدا کرنے کے لیے ایک وائرس دہشتگردانہ حملے سے بھی کہیں زیادہ طاقت ور ہے۔ اگر دنیا اس کے تئیں بیدار نہیں ہوتی اور اس وبا کو عوام کا دشمن نمبر ایک نہیں سمجھتی تو پھر اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنے اسباق سے کچھ سیکھنا نہیں چاہتے۔…
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کے دو مقدمات میں 11 سال قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے حافظ سعید کو 2 مقدمات میں مجموعی طور پر 11 سال قید کی سزا سنائی اور ساتھ ہی 30 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ انہیں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت سزا سنائی گئی، جس میں ساڑھے پانچ، ساڑھے پانچ سال قید اور 15، 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ عدالت نے کرمنل پراسیجر کوڈ کی دفعہ 382-بی کے تحت انہیں فائدہ…
جناب وزیر اعظم! پوراملک اس وقت شدید بے چینی اوراضطراب سے دوچارہے۔ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ہرفرد کو پریشان کررکھاہے۔ لوگوں نے 2018کے انتخابات میں عمران خان سے جو توقعات وابستہ کی تھیں وہ اب تک تشنہ تعبیر ہیں۔ بڑھتے ہوئے ٹیکسوں اوراشیاءکی قیمتوں نے لوگوں سے ان کا سکون چھین لیاہے اور2018 کا محبوب عمران خان اب لوگوں کی نفرت کانشان بنتاجارہاہے۔ اس پر جتناافسوس کیاجائے کم ہے اس لیے کہ ماضی کی حکومتوں کے مقابل عمران خان لوگوں کی امیدوں کا مرکز اس لیے بنے تھے کہ ان کا ماضی بے داغ تھا وہ کبھی حکومت…
مولانا فضل الرحمن ایک بار پھر حکومت مخالف مظاہروں کا اعلان کردیا ہے۔ پہلا جلسہ 23 فروری کو کراچی اور پھر لاہور میں کرنے کا اعلان۔
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں شریعہ اکیڈمی کے زیر اہتمام وفاقی شرعی عدالت کےقائم مقام چیف جسٹس ،جسٹس فدامحمد خان کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔ مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس فدا محمد خان اعلیٰ پائے کے جید عالم دین ، قانون دان ،مفکر ، اورعصر حاضرکے بہترین انسان تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت جسٹس محمد نور مسکانزئی نے کہا کہ جسٹس فدا محمد خان بہت بڑے عالم تھے اور ایک عالم کی موت پورے عالم کی موت ہوتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم…
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیش کردہ مشرقِ اوسط امن منصوبہ مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ فلسطین میں امن اور سلامتی فلسطینیوں سمیت تمام فریقوں کی منظوری کے بغیر ممکن نہیں۔ اوآئی سی کا خصوصی اجلاس سوموار کو سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں ہوا ہے اور اس میں صدر ٹرمپ کے پیش کردہ منصوبے کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا ہے۔فلسطینیوں اور عرب لیگ نے اس منصوبے کو پہلے ہی مسترد کردیا ہے۔ اوآئی سی کے اجلاس میں پڑھے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے…