Author: علی ہلال

لکھاری محقق صحافی ہیں، مشرق وسطیٰ کے امور پر گہری دسترس رکھتے ہیں۔

میں نے جیسے ہی ان تصاویر کو دیکھا مجھے بہت بڑا دھچکا لگا ۔ میرے دل کی دھڑکیں ایک لمحے کو رک گئیں ۔ میں ان تصاویر کو دیکھتا رہ گیا ۔ میں سوچتا چلا گیا ۔ مجھے عربوں کے عقال (سرپرباندھنے والی رسی) غطرہ (رومال) اور البشت (جبہ) سے بچپن سے محبت ہے ۔ میرے لئے اس لباس میں ہمیشہ سے ایک سرور پنہاں رہا ہے ۔ ایک راز ۔ ایک معمہ ۔ ایک نہ حل ہونے والی گھتی ۔ ایک دلچسپی پوشیدہ رہی ہے۔ مجھے عرب شاہوں اور شہزادوں کی زندگی سے متعلق تصاویر دیکھنے اور ان کی…

Read More

سعودی عرب کی وزارت سیاحت نے ساحلی شہر ینبع میں مشہور برطانوی جاسوس لارن آف عریبیہ کے زیر رہائش مکان کی ترمیم اورآرائش کے منصوبے کا اعلان کردیا ہے ۔ برطانوی انٹیلی جنس آفیسر لارنس آف عریبیہ بحر احمر کے کنارے واقع سعودی عرب کے شہر ینبع میں واقع ایک مکان میں کچھ عرصہ مقیم رہا ۔ سلطنت عثمانیہ کے خلاف عرب بغاوت گریٹرعرب وائلیشن کی چنگاریاں بڑھکانے والے اس جاسوس کے مکان کو سعودی حکومت نے اپنی ان اہم تاریخی اورسیاحتی یادگاروں کی فہرست میں شامل کردیا ہے جن کی ترمیم اورتزئین وآرائش کی ریاض حکومت منظوری دے چکی…

Read More

ان دنوں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات میں کسی حد تک بدمزگی رونما ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ جس پر پاکستانی قوم حسب معمول تقسیم ہے۔بعض ذرائع اسے لابیوں کی رسہ کشی قراردے رہے ہیں حقیقت کیا ہے تاہم حقیقت یہ ہے کہ سعودی عرب ،ایران اورپاکستان کے ماضی میں اچھے تعلقات رہے ہیں ۔ پاکستان اورسعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے ۔ 1932 میں شاہ عبدالعزیز نے جدید سعودی عرب کے قیام کااعلان کیا تب پاکستان معرض وجود میں نہیں آیا تھا ۔ مگر 1947 میں قیام پاکستان کااعلان ہوتے ہی سعودی…

Read More

اموی خلیفہ الولید بن یزید نے پہلا قرنطینہ بنایا تھا. جس نے صدیوں تک متعدی امراض میں مبتلا انسانیت کو اپنی آغوش میں لیکر موت کا لقمہ بننے سے بچالیا ۔ جب سے کورونا وائرس نے دنیا کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کے بہت سے ممالک میں متاثرہ یا مشتبہ مریضوں کو مرض کے پھیلائو کے خطرے کو روکنے کے لیے قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے ۔۔ جس کے باعث میڈیا پر قرنطینہ کا لفظ بہت زیادہ سننے اور پڑھنے میں آرہا ہے۔ ۔بہت سے افراد اسے کسی علاقے کا نام خیال کررہے…

Read More