حال ہی میں ابو ظہبی میں ہندو مذہب کا مندر تعمیر کیا گیا ہے، امارات کی حکومت نے اس سلسلے میں بھرپور تعاون کیا اور بقیہ ریاستوں میں مزید مندر بنانے کی حامی بھی بھری ہے۔ غامدی سنٹر آف اسلامک لرننگ، امریکا کے ڈائریکٹر جناب محمد الیاس نے اس حوالے سے اپنا نقطہ نظر درج ذیل تحریر میں واضح کیا ہے۔ جزیرہ نما عرب یا صرف حجاز اللہ تعالی نے سیدنا ابراہیم کے ذریعے جن دو علاقوں کا اپنی توحید کے مراکز کے طور پرانتخاب کیا تھا ،ان میں سے ایک جزیزہ نما عرب ہے ،جہاں سیدنا ابراہیم نے اپنے…