لاہور: پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم خرید لی۔
پاکستان سپرلیگ کے لیے چھٹی ٹیم کی اونر شپ فروخت ہوگئی، علی ترین اگلے 7 سال کے لیے مالک بن گئے، ان کے مدمقابل جنوبی افریقہ کی کمپنی کے نمائندے احمد چنائی نے انکشاف کیا کہ علی ترین نے 88 کروڑ 90 لاکھ کی قیمت لگا کر یہ بڈ اپنے نام کی ہے جب کہ ہم نے اس کی صرف 35 کروڑ سالانہ بولی دی تھی تاہم پی سی بی کی جانب سے علی ترین کی جانب سے دی گئی قیمت کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا، پی سی بی کی جانب سے چھٹی ٹیم کے لیے بڈ 52 کروڑ سے زیادہ رکھی تھی۔
ملتان سلطانز کے مالکان کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے کے بعد پی سی بی نئے ٹینڈر جاری کیے، جس کے تحت بڈز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کھولی گئی اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے سب سے زیادہ قیمت لگاکر اس کے مالکانہ حقوق حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
علی ترین نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ خواہش ہے کہ پی ایس ایل جونئیر بھی کروائے جائے جو پاکستان میں ہو، جس میں سپلیمنٹری کھلاڑی کھیلیں، یہ بزنس ڈیل نہیں بلکہ کرکٹ سے محبت ہے، مجھے کسی نام پر اعتراض نہیں، مگر اس پر قانونی معاملات دیکھنے ہوں گے، ہمارے تمام بزنس پاکستان میں ہیں، چاہتا ہوں کہ پی ایس ایل کے سارے میچز پاکستان میں ہوں۔
ایک سوال کے جواب میں علی ترین کا کہنا تھا کہ ہم ملتان سلطانز کے نام کو جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں لیکن اس کے قانونی پہلووں کا جائزہ لینا ہوگا۔ اگر اس کی اجازت نہ ملی تو پھر ٹیم کا پہلا نام ملتان ہی ہوگا تاہم دوسرا نام بھی سوچ کر تبدیل کریں گے۔
جہانگیرترین کے بیٹےعلی ترین نے پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم خریدلی
Related Posts
Add A Comment