لندن(نیوزڈیسک)چھاتی کا سرطان ایک ایسی بیماری ہے جس کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ یہ صرف خواتین کو لاحق ہوتا ہے لیکن اب ماہرین نے ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ بیماری مردوں کو بھی نشانہ بناسکتی ہے۔ اب تک ہونے والی تحقیقات میں یہ بتایا گیا تھاکہ مردوں کو یہ مرض لاحق ہونے کا صرف ایک فیصد امکان ہوتا ہے لیکن اب یہ تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ماہر کینسر ڈاکٹر ہرش ماٹاکا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے خواتین کی نسبت مردوں میں چھاتی کے سرطان کے بارے میں جلد پتہ لگ جاتا ہے جس کی وجہ ان کی چھاتی پر ابھار کا پیدا ہونا جبکہ خواتین میں اس کا علم اس وقت ہوتا ہے جب کافی دیر ہوجاتی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اگر مردوں کو اپنی چھاتی پر کوئی غیر معمولی گِلٹی نظر آئے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے۔اس کا کہنا ہے کہ کینسر کی ایک اور قسم منہ کا سرطان ہے جو کہ تمباکو نوشی اور شراب کی وجہ سے پھیلتا ہے۔ڈاکٹر ماٹا کا کہنا ہے کہ شراب نوشی کی وجہ سے منہ کے سرطان کا خطرہ10گنا بڑھ جاتا ہے اور اگر ساتھ ہی سگریٹ کا استعمال کیا جائے تویہ منہ کے لئے زہر قاتل بن جاتا ہے۔