گجرات(نیوز ڈیسک)بھارتی گجرات کی رہنے والی 12 سالہ بچی شریادارجی کے کانوں میں سے ہر روز 15 چیونٹیاں نکلتی ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق ایسا کیس نہ انہوں نے زندگی میں دیکھا اور نہ طبی تاریخ میں پڑھا ۔ تفصیلات کے مطابق پچھلے سال اگست میں شریا کے کانوں میں جلن ہوئی تو اس کے والد اسے کان، ناک اور گلے کے ماہر کے پاس لے گئے ۔ای این ٹی ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ شریا کے کانوں میں چونٹیاں ہیں۔ ڈاکٹر نے وہ ساری چونٹیاں نکال دیں۔ کچھ دن بعد پھر کان میں تکلیف ہونے پر اسے پھر ای این ٹی ڈاکٹر کےپاس لے جایا گیا تو اس کے کان سے پھر 10چیونٹیاں ملیں ، ڈاکٹر نے وہ بھی نکال دیں ۔اس بعد تواتر سے ایسا ہونے لگا تو شریا کے والد اسے گجرات کے بہترین ای این ٹی کے پاس لے گئے۔ڈاکٹر جواہر نے شریا کو داخل کر لیا اور بتایا کہ ایسا کیس انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھا اور نہ طبی تاریخ میں اس کے متعلق پڑھا ہے۔ ڈاکٹروں نے شریا کےکان میں کیمروں سے چیونٹیوں کی ملکہ اور انڈے تلاش کرنے کی کوشش کی مگر انہیں ناکامی ہوئی۔ ڈاکٹر جواہر کا کہنا ہے کہ بڑی چیونٹی شریا کے کان میں کاٹتی ہوگی مگر اسے کان میں تکلیف کا احساس نہیں ہوتا اور نہ ہی کان کے اندر زخم کے نشان ہیں۔ شریا کے کانوں کی ویڈیو کیمروں سے نگرانی کی جا رہی ہے مگر ڈاکٹر ابھی تک اس پراسرار بیماری کی جڑ تلاش کرنے میں ناکام ہیں۔