لندن(نیوز ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ صبح اٹھتے ہی خالی پیٹ پانی پینے سے انسانی کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے ۔صبح اٹھتے ہی چار گلاس پیا جائے ۔ طبی ماہرین نے صبح اٹھتے ہی خالی پیٹ پانی پینے کی افادیت ثابت کر دی ہے ۔ طبی ماہرین کے مطابق پانی سے طریقہ علاج بہت پرانا ہے ۔خالی پیٹ پانی پینا سردرد جسم درد، دل کی صحت مو ٹاپے ، ٹی بی گرودوں کی بیماریوں ، ذیابیطس سمیت کئی بیماریوں کے لیے بہت مفید ہے صبح اٹھتے ہی چار گلاس پانی پیا جائے اور اس کے بعد برش کر کے منہ ہاتھ دھو لیا جائے اور پنتالیس منٹ تک کھانے سے گریز کریں وہ افراد جو ایک ساتھ چار گلاس پانی نہیں پی سکتے وہ کم مقدار سے شروع کریں اور آ ہستہ آہستہ چار گلاس تک آ ئیں