کراچی(ویب ڈیسک ) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 510 پوائنٹس کی کمی، 100 انڈیکس 41 ہزار 493 پوائنٹس کی سطح پر بند، دوسری جانب روپے کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج مندی کا شکار رہی۔ دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس ایک وقت میں 900 پوائن سے زائد نیچے آ گیا مگر اختتام پر مارکیٹ 510 پوائنٹس کی کمی کے بعد 41 ہزار 493 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے متعلق کاروباری حلقوں میں مختلف خبریں گردش کر رہی تھی۔ ٹریڈرز اور صنعت کار سعودی عرب کی طرح چین سے بھی 6 ارب ڈالر کے پیکیج کی توقع کررہے تھے مگر دونوں ممالک کے مشترکہ اعلانیہ میں جب ایسی کوئی خبر نہ ملی تو سٹاک مارکیٹ کے سرمایا کاروں کو دھچکا پہنچا۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے کمی کے بعد 132 روپے 47 پیسے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے اضافے سے 132 روپے 50 پیسے میں فروخت ہوا۔