کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مہنگائی کے دورمیں آخر کار خوشی کی خبر آگئی ہے ۔ سونے کے نرخ گر کر حیران کن حد تک کم ہو گئے ہیں۔سونے کی بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت دس ڈالر تک کم ہو گئی ہے۔ جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میںاستحکام رہا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید10ڈالرکی کمی ریکارڈکی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1234ڈالرسے گھٹ کر1224ڈالرہوگئی۔آل کراچی
صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت60450روپے اور دس گرام سونے کی قیمت51826روپے پرمستحکم رہی۔جمعرات کوچاندی کی فی تولہ اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میںفی تولہ قیمت820روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت708.00روپے پرمستحکم رہی۔
سونے کی قیمت میں ناقابل یقین کمی جلدی کرلیں ، ایسا موقع پھر ہاتھ نہیں آئے گا
Related Posts
Add A Comment