جنوبی افریقا کے جنگلات میں پائی جانی والی اس بلی کو سیاہ پیروں والی (بلیک فوٹڈ کیٹ) کہا جاتا ہے۔ حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ ایک رات میں 10 سے 14 چھوٹے پرندوں اور چوہوں کا شکار کرتی ہے اور اس کا انداز انتہائی جارحانہ، تیز اور پرتشدد ہوتا ہے۔
یہ چھوٹی سی بلی کسی تیندوے اور گھات میں لگائے چیتے سے بھی خطرناک ہے کیوں کہ یہ ایک رات میں اتنے جانور شکار کرتی ہے جتنا چھ ماہ میں ایک تیندوا ہلاک کرتا ہے۔
صرف جنوبی افریقا، بوٹسوانہ اور نمیبیا میں پائی جانے والی یہ بلی بھی معدومیت کے قریب ہے۔ بسا اوقات یہ مٹی میں گڑھا کھود کر بھی اپنے شکار کا انتظار کرتی ہے، پورے کرہ ارض پر اپنی نسل کے جان داروں میں یہ 100 فیصد کامیابی سے شکار کرتی ہے۔