امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک نارمل ریاست کی طرح پیش آئے تا کہ اس کے تنہا رہ جانے کا سلسلہ ختم ہو سکے۔ جمعے کی شام جاری ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ ایران کو بین الاقوامی معیارات پر پورا اترنے میں مسلسل ناکامی، دہشت گردی کے لیے اس کی فنڈنگ اور خطے کے امور میں مداخلت کی سزا ضرور ملنا چاہیے۔
پومپیو نے مزید کہا کہ اگر ایران چاہتا ہے کہ عالمی سطح پر اس کی تنہائی ختم ہو جائے تو اس پر لازم ہے کہ وہ اپنا غیر ذمے دارانہ رویہ روک دے اور ایک نارمل ملک کی طرح تصرف اختیار کرے۔
منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے فنڈنگ کی روک تھام کے عالمی ادارے ‘فنانشل ایکشن ٹاسک فورس’ [FATF] نے جمعہ کے روز ایران کو دہشت گردی مالی مدد روکنے میں ناکامی اور رقوم کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں جاری رکھنے پر ایک بار پھر بلیک لسٹ کر دیا ہے۔
اس سے قبل منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے فنڈنگ کی روک تھام کے عالمی ادارے ‘فنانشل ایکشن ٹاسک فورس’ (FATF) نے جمعے کے روز ایران کو دہشت گردوں کی مالی مدد روکنے میں ناکامی اور رقوم کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں جاری رکھنے پر ایک بار پھر بلیک لسٹ کر دیا۔ ایف اے ٹی ایف نے تین سال پیشتر ایران کو دہشت گردی کی مالی اعانت جاری رکھنے پر وارننگ دی تھی۔ تاہم ایجنسی نے بہ ظاہر ایران کے لیے کھلا دروازہ چھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ "دیگر ممالک کو بھی ایف اے ٹی ایف کے اقدامات کی طرح جوابی کارروائیوں کا اطلاق کرنا چاہیے۔”
اس اجلاس کے موقع پر 205 ممالک کے 800 سے زیادہ نمائندوں اور اقوام متحدہ، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک جیسے بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی اور ایران کو بلیک لسٹ کرنے کے حق میں فیصلہ دیا۔
مذکورہ بلیک لسٹ میں ایران کے ساتھ شمالی کوریا بھی شامل ہے۔